
Day To Day
March 1, 2025 at 09:02 AM
*✦ رمضــان المبـارک کا استقبـال خــوشی اور دعــاؤں کے ساتھ ہم نے کرنا ہے رمضـان المبـارک کا چـاند 🌙 دیکھـنے کا اہتمـام ہم نے لازمی کـرنا ہے ، کیونکہ آمـد رمضان کا فیصـلہ چـاند دیکھـنے پر ہوتا ہے اور چــاند دیکھ کر یہ دعــا ضــرور مانگنــی ہے ان شاءاللّٰہ*
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا
✦ *إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَصُومُوا ثَلَاثِينَ يَوْمًا*
جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب شوال کا چاند دیکھو تو افطار ( عید ) کرو اگر مطلع ابر آلود ہو تو تم تیس دنوں کے روزے پورے کرو (صحیح مسلم ٢٥١٤)
*✦ رمضــان المبـارک کا چــاند دیکھ کر یہ دعــا ضــرور پڑھنی ہے ان شاءاللّٰہ*
☜ *اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْاَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّه*
اے اللّٰہ! ہم ہر یہ چاند امن، ایمان، سلامتی، اسلام کے ساتھ طلوع فرما اے چاند میرا اور تیرا رب اللّٰہ ہے۔(جامع الترمذی ٣٤٥١) صحیح
*✦ اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْاَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا تُحِبُّ رَبَّنَا وَتَرْضٰی، رَبُّنَا وَرَبُّکَ اللّٰہُ*
’اللّٰہ سب سے بڑا ہے، اے اللّٰہ! تو اسے امن، ایمان، سلامتی، اسلام اور اس چیز کی توفیق کے ساتھ جسے تو پسند کرتا ہے، ہم پر طلوع فرما، اے ہمارے رب! اور (جس سے) تو راضی ہوتا ہے۔(اے چاند!) ہمارا اور تمہارا رب اللّٰہ ہے۔ (جامع الترمذی ٣٤٥١ ، وسنن الدارمی ١٦٨٧)