
Kashif Saeedi Madani
February 27, 2025 at 11:03 AM
نعتیہ حمد :
اپنی تخلیق کا شہکار دکھانے والے
حمد تجھ کو اے محمد کو بنانے والے
تو جو چاہے تو سمٹ سکتی ہیں پل میں صدیاں
اپنے پیارے کو اے معراج کرانے والے
مالکِ عرش جسے بخش دے اونچائی تو
اس کو کیا نیچا دکھائیں گے زمانے والے
کون اندازہ کرے پھر تری ستّاری کا
تیرے محبوب ہیں جب عیب چھپانے والے
تو جو چاہے تو مؤخر کو مقدم کردے
ان کو اقصیٰ میں مصلے پہ بلانے والے
تیری نصرت ہو تو تھوڑے بھی بہت ہوتے ہیں
بدر والے ہیں حقیقت یہ بتانے والے
امتی اور ثنا خواں ہمیں پیارے کا کیا
کام لگتے ہیں یہ بخشش کے بہانے والے
ہم بھی اس طرح کریں شکر خدایا تیرا
جیسے کرتے ہیں محمد کے گھرانے والے
آدمی کو بھی ترے ذکر کی نعمت ہو عطا
سنگ ریزوں کو اے تسبیح سکھانے والے
اپنے ڈر اور محبت میں عطا کر رونا
صدقہ پیاروں کا جو ہیں اشک بہانے والے
حشر میں دید سے محروم معظؔم کو نہ رکھ
چشمِ مازاغ کو اے جلوہ دکھانے والے
❤️
2