Kashif Saeedi Madani WhatsApp Channel

Kashif Saeedi Madani

69 subscribers

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Kashif Saeedi Madani
Kashif Saeedi Madani
6/18/2025, 2:58:44 PM

بیٹی داماد اکٹھے کھائیں تو محبت کی مثال، بیٹا بہو اکٹھے کھائیں تو کالا جادو، تعویذ، آسیب! ہمارا خاندانی "دو قومی نظریہ"! 😂

👍 😂 4
Kashif Saeedi Madani
Kashif Saeedi Madani
6/16/2025, 11:51:07 AM

پاکستان ایران کے موجودہ نظم کو کسی بھی صورت گرنے نہیں دے گا اسے بچانے کے لئے وہ ہر حد تک جائے گا وجہ ؟ وہی جو افغانستان میں تھی پہلی افغان جنگ میں پاکستان نے سوویت یونین کو افغانستان میں قدم اسی لئے نہیں جمانے دیئے تھے کہ یہ پاکستان کے لئے غیر معمولی خطرہ ہوتا یہی چیز دوسری افغان جنگ میں پاکستان نے امریکہ کے ساتھ بھی کی سو آج کی تاریخ میں پاکستان کے لئے ایک بار پھر صورتحال یہ ہے کہ اگر ایران کا موجودہ نظم فارغ ہوگیا تو لکھ کر رکھ لیجئے ایران امریکہ کا ہی سب سے بڑا اڈہ نہ ہوگا بلکہ اسرائیل بھی یہاں پوری طرح موجود ہوگا اور وہ جو چاہے گا پاکستان کے خلاف کرے گا یہ پاکستان کی سلامتی کے لئے اتنی خطرناک صورتحال ہوگی کہ بیان سے بھی باہر ہے آپ کو چند سال قبل ہونے والی آذربائیجان اور آرمینیا کی جنگ یاد ہے ؟ اچانک ہی آذربائیجان سے پاکستان کی تعریفیں شروع ہوگئی تھیں جنگ ختم ہوئی تو آذری شہری پاکستانی پرچموں کے ساتھ سڑکوں پر آگئے آج بھی کسی کو نہیں معلوم کہ پاکستان نے وہاں کیا کیا تھا مگر کچھ تو کیا کہ آذری جھوم رہے تھے اور حالیہ پاک انڈیا کشمکش میں کھل کر ہمارے ساتھ بھی کھڑے ہوگئے اس کا مطلب ہے کہ ہم ہاتھ دکھائے بغیر ہاتھ دکھا دینے کی قدرت رکھتے ہیں ایک بار پھر وہی صورتحال ہے ایران کی حمایت تو چین، روس اور سعودی عرب سمیت بہت سے ممالک نے کر رکھی ہے مگر ایرانی میڈیا اور سوشل میڈیا تین دن سے پاکستان کی تعریفیں کر رہا ہے کچھ تو وجہ ہوگی ورنہ ایرانی بھی بھلا کسی تعریف کرتے ہیں ؟ خواجہ آصف کے بیانات اور گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کا کھل ایران کے حق میں بات کرنا بہت سے اشارے دے رہا ہے ہمیں لگتا ہے کہ یہ ماحول بنایا جا رہا ہے اس ممکنہ صورتحال کے لئے جب پاکستان کے لئے کھل کر سامنے آنا ضروری ہوجائے گا یہ تو آپ نے نوٹ کیا ہی ہوگا کہ جنگ زمینی ہے نہ ہی سمندری یہ اب تک صرف فضائی جنگ ہے اور فضائی ہی رہے گی یقین جانیئے اسرائیلی ایئرفورس پاکستان ایئرفورس کے آگے کوئی حیثیت نہیں رکھتی اگر شک ہو تو دو عرب اسرائیل جنگوں میں پاکستانی پائلٹوں کا ٹریک ریکارڈ وکی پیڈیا پر چیک کر لیجئے ایئرکموڈور سیف الاعظم نے 1967 کی جنگ میں چار اسرائیلی طیارے گرائے تھے اور ان کی حیثیت آج بھی عرب دنیا میں ہیرو کی ہے اسی طرح ایئرکموڈور عبدلستار علوی، فلائٹ لیفٹیننٹ ہاتف، سکوارڈن لیڈر سلیم میتلہ یہ سب ا ان جنگوں میں اسرائیلی طیارے گرا چکے ہیں جبکہ اسرائیلی انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ گروپ کیپٹن نور خان بھی بطور کمانڈر شریک تھے یہ وہی نور خان ہیں جو بعد میں ایئرچیف مارشل بنے یہی وجہ ہے کہ اسرائیل ہر کسی کو دھمکی دیتا ہے مگر پاکستان کے خلاف منہ کھولتے ہوئے اس کی ھٹتی ہے ہمیں نہیں لگتا کہ یہ جنگ طول پکڑے گی کیونکہ اسرائیل تیزی سے کھنڈر بنتا جا رہا ہے جو یہ نازک لوگ افورڈ نہیں کرسکتے لیکن اگر ایرانی نظام کو کوئی سنگین خطر لاحق ہوا تو ہمیں لگتا ہے پاک فضائیہ کو حرکت میں لایا جائے گا

👍 2
Kashif Saeedi Madani
Kashif Saeedi Madani
5/18/2025, 6:16:51 PM

عربوں کی مہربانی سمجھئیے کہ اُنہوں نے ٹرمپ سے جمعہ کا خطبہ نہیں دلوایا

👍 😮 🙏 6
Kashif Saeedi Madani
Kashif Saeedi Madani
5/23/2025, 7:04:03 AM

خطبه جمعة المبارك 23 مئی 2025 | موضوع: حج کے اسرار وقت:خطاب | 1:35 | جماعت | 2:15 خصوصی خطاب: خادم الکتاب والسنہ، مقرر اہلسنت علامہ محمد کاشف سعیدی مدنی دامت برکاتہم العالیہ بمقام:جامع مسجد خضراء ٹرسٹ نزد انڈہ موڑ شادمان ٹاؤن،۔ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، کراچی وسطی ‎#juma

❤️ 3
Image
Kashif Saeedi Madani
Kashif Saeedi Madani
5/18/2025, 2:09:41 PM

ہفتہ وار درس قرآن بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ! محترم دوستو اور بھائیو! ہر اتوارکو بعد از نمازِ مغرب، جامع مسجد خضراء ٹرسٹ، شادمان ٹاؤن (نزد انڈہ موڑ، کراچی) میں ہفتہ وار درس قرآن منعقد ہوتا ہے، جس کا دورانیہ تقریباً 20 منٹ ہوتا ہے۔ مدرس: خادم الکتاب والسنہ علامہ محمد کاشف سعیدی مدنی (حفظہ اللہ) 📖 آج کی آیت:سورۃ آل عمران، آیت نمبر 93-94 ⏰ وقت:اتوار، 18 مئی 2025، نمازِ مغرب کے فوراً بعد 📍 مقام: جامع مسجد خضراء ٹرسٹ، شادمان ٹاؤن (نزد انڈہ موڑ، کراچی) دعوتِ عام ہے! آپ سب کو اس روحانی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ قرآن کی برکتوں سے اپنی زندگی کو منور کریں اور دین کی سمجھ بڑھائیں۔ جزاکم اللہ خیرا #درس_قرآن #محمد_کاشف_سعیدی_مدنی #ہفتہ_وار_محفل #kashif_saeedi_madani

❤️ 1
Image
Kashif Saeedi Madani
Kashif Saeedi Madani
5/21/2025, 10:59:53 AM

ہاں! تمہارا سب سے بہتر قدم یہی ہوگا کہ تم ننے شعور کو پنپنے سے پہلے ختم کر دو۔ اگر یہ شعور پنپ گیا تو یہ بات یقینی ہے کہ وہ تمہاری " حقوق کی جنگ " کے پس پردہ عزائم سے ٹکرا جائے گا۔ تم بزدل ہو! تمہارا سہولت کار بزدل ہے! تم رات کے سناٹے میں حملہ کرتے ہو۔ تم نہتے مسافروں کو اغواء کرتے ہو۔ تم ننے پھولوں کو کچلنا چاہتے ہو۔ تم غریب کا نام لے کر اپنی خباثت کا اظہار کرتے ہو۔ تم مزاحمت کار نہیں! تم انسانیت کے ماتھے پر کلنک ہو تم پر! تمہارے ارادوں پر! تمہارے سہولت کاروں پر لعنت ہو 😡

👍 1
Kashif Saeedi Madani
Kashif Saeedi Madani
5/21/2025, 11:00:12 AM
😢 3
Image
Kashif Saeedi Madani
Kashif Saeedi Madani
5/17/2025, 6:41:27 PM

الأحرار يتبعون صاحب الحق، والعبيد يتبعون صاحب القوة. – مثل عالمي

Kashif Saeedi Madani
Kashif Saeedi Madani
6/3/2025, 10:54:02 AM
❤️ 5
Image
Kashif Saeedi Madani
Kashif Saeedi Madani
5/23/2025, 2:49:50 PM

بوسہ کی چھ قسمیں ہیں : (۱) بوسہ رحمت،جیسے والدین کا اولاد کو بوسہ دینا۔ (۲) بوسہ شفقت،جیسے اولاد کا والدین کو بوسہ دینا۔ (۳)بوسہ محبت،جیسے ایک شخص اپنے بھائی کی پیشانی کو بوسہ دے۔ (۴)بوسہ تحیت،جیسے بوقت ملاقات ایک مسلم دوسرے مسلم کو بوسہ دے۔ (۵)بوسہ شہوت، جیسے مرد عورت کو بوسہ دے۔ اور (۶) ایک قسم بوسہ دیانت ہے، جیسے حجر اسود کا بوسہ۔ بہارِ شریعت حصہ 16

❤️ 👍 6
Link copied to clipboard!