Kashif Saeedi Madani
Kashif Saeedi Madani
February 27, 2025 at 01:14 PM
رمضان مثل حضرت یوسف علیہ السلام امام ابنِ جوزی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں: بارہ مہینوں کی مثال حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد کی سی ہے۔ اور ان بارہ مہینوں میں ماہِ رمضان ایسے ہے جیسے بارہ بھائیوں میں حضرتِ یوسف علیہ السلام کہ جس طرح تمام اولاد میں حضرتِ یوسف علیہ السلام حضرتِ یعقوب علیہ السلام کو زیادہ محبوب تھے یونہی اللّٰہ تعالٰی کو ماہِ رمضان تمام مہینوں سے زیادہ محبوب ہے۔۔۔۔۔!“ ۔ مزید فرماتے ہیں کہ ”جس طرح گیارہ بھائی اپنی عِلل ، زلل اور خطائیں لیے حضرتِ یوسف کے پاس حاضر ہوئے تو آپ نے ان گیارہ کو معاف فرما دیا ، اِسی طرح ہمیں امید ہے کہ گیارہ ماہ کے گناہ رمضان شریف میں تلف ہو جائیں گے۔“ علیھم الصلوۃ والسلام (بستان الواعظین ، 230,229 ، مؤسسۃ الکتب ، ملتقطا)
❤️ 👍 3

Comments