
Kashif Saeedi Madani
March 1, 2025 at 01:26 PM
رمضان اور خلاصہ قرآن
ماہ رمضان المبارک اپنی تمام تر رونقوں کے ساتھ جلوہ گر ہونے کو ہے اور اس ماہ میں جہاں نماز تراویح، روزہ، سحر و افطار، اذکار و تسبیحات، تلاوت قرآن اور اعتکاف کی سوغات پائی جاتی ہے وہیں ہمارے زمانے میں قرآن کریم کے خلاصوں کا رجحان پہلے سے بہت بڑھ چکا ہے جو کہ خوش آئند بھی ہے اور فکر امروز بھی۔
خوش آئند اس لئے کہ قرآن کریم سمجھنا ایک مسلمان کےلئے بہت بنیادی حیثیت رکھتا ہے جس سے دوری یا اس حوالے سے سستی کسی مسلمان کے شایان شان نہیں ہے اور عصر حاضر میں اس طرف مسلمانوں کی بڑھتی توجہ بہت خوش آئند ہے
فکر امروز اس لئے ہے کہ اگر کسی بد مذہب و مخالف اہلسنت سے قرآن سمجھنے کا معاملہ ہوا تو اس سے جہاں بعض اوقات تحریف معنوی سامنے آئے گی وہیں عقائد و معمولات اہلسنت اور احناف مخالف نظریات و افکار کے عام ہونے اور جڑ پکڑنے کا فتنہ دروازوں پر کھڑا محسوس ہو رہا ہے
اکابرین اہلسنت نے برسوں پہلے اس طرح کے فتنوں کو بھانپتے ہوئے کام کا آغاز کیا۔ ہوسکتا ہے کہ آپ حیران ہوں کہ برسوں پہلے جی ہاں بلکل برسوں پہلے اس پر کام کا آغاز کیا گیا۔
میری معلومات کے مطابق آج سے 40 سال پہلے جس شخصیت نے رمضان کی راتوں میں لوگوں کی تعلیم و تربیت کا احساس کرتے ہوئے کتاب ترتیب دی وہ اپنے وقت کی عظیم علمی شخصیت حضرت علامہ مفتی سید سعادت علی قادری صاحب ہیں اور آپ کی کتاب *تیس راتیں* ضیاء القرآن پبلیکیشنز سے مطبوع ہے اور افسوس اس بات کا ہے کہ ایک تعداد ہے ممبر و محراب سے وابستہ لوگوں کی جنہیں اس کتاب کے بارے میں علم نہیں ہے بہر حال یہ کتاب پی ڈی ایف میں بھی موجود ہے آپ چاہیں تو انٹر نیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
آپ بھی اگر امام مسجد ہیں تو اپنے حساب سے فجر میں یا ظہر میں یا عصر میں یا تراویح کے بعد جب آپ کو بہتر لگے اپنے نمازیوں کے وقت دینے کے لحاظ سے استعداد دیکھتے ہوئے ضرور خلاصہ قرآن کا اہتمام کریں
ذیل میں چند کتب کی طرف نشان دہی کی جارہی ہے جو آپ کو اس حوالے سے معاونت فراہم کرسکتی ہیں
1. عربی سے خلاصہ کرنے کےلئے تفسیر جلالین و التفسیر الوجیز الدکتور وھبہ الزحیلی
2. تیس راتیں مصنف مفتی سید سعادت علی قادری رحمہ اللّٰہ
3. آئینہ مضامین قرآن مصنف مولانا افروز قادری چریا کوٹی صاحب
4. خلاصہ تفسیر مصنف پروفیسر مفتی منیب الرحمان ہزاروی
5. 60 درس قرآن مصنف مفتی قاسم قادری صاحب
6. خلاصہ تراویح مصنف مفتی ضیاء احمد قادری رضوی صاحب
7. خلاصہ مضامین قرآن مؤلف علامہ خالد تسنیم المدنی صاحب
8. درس قرآن و حدیث پیشکش علامہ راشد علی مدنی صاحب
https://drive.google.com/drive/folders/1YH6CR0jO3PTB1OiimVG6vO-qAjHASYIL
9. خلاصہ تراویح علامہ فراز عطاری مدنی
https://archive.org/details/1_20200523_20200523_1728/mode/1up
10. سورتوں کا تعارف اور باہمی مناسبت مصنف مفتی قاسم قادری
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/surton-ka-taruf
کچھ کتابوں کے لنک بھی لگا دئیے ہیں اور بقیہ کتابوں کے ل۔ک بھی لگا دئیے جائیں گے
آپ ان سے استفادہ کیجیے اور ان مصنفین اور میرے حق میں دعا فرمائیں
محمد كاشف سعيدى مدنى
٣٠ شعبان ١٤٤٦
❤️
2