متاع گمشدہ کی تلاش
متاع گمشدہ کی تلاش
February 9, 2025 at 06:08 AM
. *"محبت الٰہی"* *انسان میں ایک عجیب جذبہ رکھ دیا گیا ہے۔* *وہ جذبہ اگر آ جائے تو انسان کی کمزوری کو اس کی قوت میں بدل دیتا ہے،* *انسان کے جہل کو اس کے علم میں بدل دیتا ہے،* *انسان کی کوتاہیوں کو اس کی خوبیوں میں تبدیل کر دیتا ہے* *جس کی وجہ سے وہ جنت کاحق دار بن جاتا ہے، اس جذبے کا نام "محبت الٰہی" ہے۔* *یہ محبت الٰہی کا جذبہ انسان کےلیے ایسا ہے جیسے کسی پودے کے لیے پانی ہوتا ہے۔* *پانی نہ ملے تو سر سبز پودے کے پھول اور پتیاں مرجھا کر زمین پر گر جاتی ہیں* *اور اگر اس مرجھائے ہوئے پودے کو پانی دے دیاجائے تو وہ پھر سے کھل اٹھتا ہے۔* *انسان کے اندر محبت الٰہی کے جذبہ کی مثال بھی یہی ہے کہ جس انسان میں محبت الٰہی کا جذبہ بیدار ہو جائے اس کی* *صفات کھلنا شروع ہو جاتی ہیں* *اور اس میں ایمان کی خوشبو آنے لگتی ہے۔*
❤️ 2

Comments