متاع گمشدہ کی تلاش WhatsApp Channel

متاع گمشدہ کی تلاش

690 subscribers

About متاع گمشدہ کی تلاش

*آئیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو عام کریں!!* *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، اور اس محبت کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی ذات و صفات، اخلاق و عادات اور سیرت کو گہرائی سے جانیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل حیاتِ مبارکہ ہماری زندگی کے ہر پہلو کے لیے اعلی نمونہ اور ہر شعبے کے لیے بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ لیکن یہ رہنمائی تب حاصل کی جا سکتی ہے جب ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات، صفات اور اخلاق کا علم ہو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عبور حاصل ہو۔ اسی مقصد کے لیے ہم نے یہ چینل بنایا ہے، جہاں روزانہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ کو سوال و جواب کی صورت میں ایک دلچسپ انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ حضرات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے اہم واقعات، اعلیٰ اخلاق، اور مبارک تعلیمات کو آسان اور مؤثر انداز میں سمجھ سکتے ہیں۔ ہمارا مشن یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو دلوں میں زندہ کیا جائے اور ان کی سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا جائے۔* *آئیے!! نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے چینل کو فالو کریں۔ جزاکم اللہ خیرا* https://bit.ly/3C6H0fu

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

متاع گمشدہ کی تلاش
متاع گمشدہ کی تلاش
6/22/2025, 10:04:49 AM
Post image
Image
متاع گمشدہ کی تلاش
متاع گمشدہ کی تلاش
6/22/2025, 10:04:48 AM
Post image
Image
متاع گمشدہ کی تلاش
متاع گمشدہ کی تلاش
6/22/2025, 10:04:48 AM
Post image
Image
متاع گمشدہ کی تلاش
متاع گمشدہ کی تلاش
6/22/2025, 10:04:47 AM
Post image
Image
متاع گمشدہ کی تلاش
متاع گمشدہ کی تلاش
6/22/2025, 10:04:47 AM
Post image
Image
متاع گمشدہ کی تلاش
متاع گمشدہ کی تلاش
6/22/2025, 10:04:46 AM
Post image
Image
متاع گمشدہ کی تلاش
متاع گمشدہ کی تلاش
6/16/2025, 3:14:57 PM

. *✨ ڈوپامین — خوشی کا راز یا خاموش تباہی؟* کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کو بار بار موبائل چیک کرنے، سوشل میڈیا پر لائکس گننے، یا گیم کھیلنے کی شدید خواہش کیوں ہوتی ہے؟ اس سب کے پیچھے ایک چھوٹا سا کیمیکل چھپا ہے ، جس کا نام ہے ڈوپامین! *🔬 ڈوپامین کیا ہے؟* ڈوپامین دماغ میں پیدا ہونے والا ایک نیوروٹرانسمیٹر (اعصابی پیغام رساں مادہ) ہے جو ہمیں خوشی، تسکین اور تحریک (motivation) کا احساس دلاتا ہے۔ جب ہم کچھ خوشی بخش کام کرتے ہیں، جیسے پسندیدہ کھانا کھانا، تعریف سننا، یا کوئی کامیابی حاصل کرنا — تو ہمارا دماغ ڈوپامین خارج کرتا ہے۔ *🧠 ڈوپامین کا کردار* ڈوپامین نہ صرف ہمیں خوشی کا احساس دلاتا ہے بلکہ یہ ہمیں کسی کام کے لیے متحرک بھی کرتا ہے۔ یہ ہمیں امید دلاتا ہے کہ کوئی چیز حاصل کر کے ہمیں خوشی ملے گی، اور یہی امید ہمیں عمل کی طرف لے جاتی ہے۔ 📍 خوشی اور انعام کا احساس 📍 سیکھنے اور یادداشت میں مدد 📍 حرکات کو کنٹرول کرنا 📍 انگیجمنٹ اور توجہ قائم رکھنا *🤔 ڈوپامین کا "راز" کیا ہے؟* حقیقت یہ ہے کہ ڈوپامین اصل خوشی تب نہیں دیتا جب ہمیں کوئی چیز ملتی ہے، بلکہ جب ہم اس کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا، گیمز، اور حتیٰ کہ شاپنگ جیسے کاموں میں ہم بار بار الجھ جاتے ہیں کیونکہ ہر بار "اگلی بار شاید زیادہ خوشی ملے" کی امید ہوتی ہے۔ *⚠️ جب ڈوپامین دشمن بن جائے* زیادہ مقدار میں اور غلط ذرائع سے ڈوپامین حاصل کرنے کی کوششیں خطرناک ہو سکتی ہیں۔ مثلاً: 📱 سوشل میڈیا کی لت 🎮 گیمز یا اسکرین کا نشہ 🍔 فاسٹ فوڈ کی زیادتی 🔞 فحش مواد دیکھنا 💊 نشہ آور اشیاء یہ عادتیں وقتی خوشی دیتی ہیں، مگر آہستہ آہستہ دماغ کا قدرتی نظام کمزور ہو جاتا ہے اور حقیقی زندگی کی خوشیوں سے دل اُچاٹ ہونے لگتا ہے۔ *🌿 ڈوپامین کو مثبت انداز میں کیسے بڑھائیں؟* 1. ✅ فجر کے بعد چہل قدمی 2. ✅ تلاوتِ قرآن اور ذکر 3. ✅ نیا ہنر سیکھنا 4. ✅ چھوٹے چھوٹے ہدف بنانا 5. ✅ کسی کی مدد کرنا 6. ✅ سکرین ٹائم محدود کرنا *📌 آخری بات:* ڈوپامین ایک تحفہ ہے، لیکن اس کا غلط استعمال ہماری خوشی کو عارضی اور دماغ کو بے قابو بنا سکتا ہے۔ سچی خوشی وہی ہے جو اندر سے آئے، نہ کہ کسی اسکرین سے۔ *🔁 اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ دوسرے بھی ڈوپامین کی حقیقت جان سکیں۔*

متاع گمشدہ کی تلاش
متاع گمشدہ کی تلاش
6/16/2025, 3:33:23 PM

. *🎮 زیادہ گیم کھیلنے کے بچوں پر اثرات* زیادہ گیم کھیلنے کی وجہ سے بچوں کے دماغ اور صلاحیتوں پر نہایت گہرے اور بعض اوقات خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگرچہ کچھ گیمز تعلیمی یا ذہنی مشق میں مددگار ہو سکتے ہیں، لیکن مسلسل اور بےحد گیم کھیلنے کی عادت بچوں کی جسمانی، ذہنی، تعلیمی اور سماجی زندگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔ *🧠 1. دماغی نشوونما پر منفی اثر* ◾مسلسل تیز رفتار اور پرتحریک ویڈیو گیمز دماغ کے قدرتی سوچنے اور فیصلہ کرنے والے حصے کو overstimulate کر دیتے ہیں۔ ◾دماغ کی توجہ مرکوز کرنے، جذبات قابو میں رکھنے اور حقیقت پسندانہ سوچنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ *📉 2. یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت میں کمی* ◾بچے جب زیادہ وقت گیم پر گزارتے ہیں تو ان کے دماغ کی working memory متاثر ہوتی ہے، جو پڑھائی اور روزمرہ سیکھنے کے لیے بہت اہم ہے۔ ◾اسکول میں کارکردگی خراب ہو جاتی ہے کیونکہ دماغ صرف تفریح کی طرف متوجہ ہوتا ہے، سیکھنے کی طرف نہیں۔ *⏳ 3. توجہ کی کمی (Attention Deficit)* ◾ایک تحقیق کے مطابق جو بچے روزانہ 2 سے زائد گھنٹے گیم کھیلتے ہیں، ان میں توجہ کی کمی (ADHD جیسی علامات) پائی جاتی ہیں۔ ◾ایسے بچے عام کلاس یا لیکچر میں دلچسپی نہیں لے پاتے۔ *😡 4. غصہ، چڑچڑاپن اور جذباتی بےقابوپن* ◾گیمز میں ناکامی یا ہارنے پر بچے جھنجھلاہٹ، غصہ یا خود پر قابو کھو بیٹھتے ہیں۔ ◾بعض بچے حقیقی زندگی میں بھی پرتشدد رویہ اختیار کر لیتے ہیں، خاص طور پر اگر گیمز تشدد پر مبنی ہوں۔ *👥 5. سماجی صلاحیتوں میں کمی* ◾گھنٹوں موبائل یا کمپیوٹر پر رہنے کی وجہ سے بچے دوستوں یا گھر والوں سے بات چیت کم کر دیتے ہیں۔ ◾ انہیں حقیقی زندگی میں لوگوں سے بات کرنا یا ٹیم ورک کرنا مشکل لگتا ہے۔ *😴 6. نیند کی خرابی* ◾زیادہ اسکرین ٹائم، خاص طور پر رات کے وقت گیم کھیلنے سے دماغ کا قدرتی نیند کا نظام متاثر ہوتا ہے۔ ◾بچے رات کو دیر سے سوتے ہیں اور صبح سکول کے لیے جاگنا مشکل ہو جاتا ہے۔ *📉 7. خوداعتمادی اور اصل زندگی سے دوری* ◾گیمز میں کامیابی حاصل کرنے پر وقتی خوشی ملتی ہے، مگر حقیقی دنیا کی ناکامی برداشت کرنے کا حوصلہ کم ہو جاتا ہے. ◾بچے اصل زندگی کے مسائل کا سامنا کرنے کے بجائے، گیم کی خیالی دنیا میں پناہ لیتے ہیں۔ *✅ والدین کے لیے تجاویز* *1*. بچوں کے گیم کھیلنے کا وقت روزانہ 30-60 منٹ سے زیادہ نہ ہونے دیں۔ *2*. صرف عمر کے مطابق تعلیمی یا غیر پرتشدد گیمز کی اجازت دیں۔ *3*. گیم کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمی (کھیل کود، ورزش) کو بھی لازمی بنائیں۔ *4*. بچوں کے ساتھ وقت گزاریں، انہیں کتابیں، پہیلیاں اور تخلیقی سرگرمیوں کی طرف لائیں۔ *5*. رات کو سونے سے کم از کم 1 گھنٹہ پہلے اسکرین بند کر دیں۔ . .

متاع گمشدہ کی تلاش
متاع گمشدہ کی تلاش
6/13/2025, 1:58:52 PM

ہیروشیما پر حملے کے بعد تباہی کا ایسا منظر نہیں دیکھا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (قابض ریاست کی فضائیہ کے دو ریٹائرڈ افسران اور پائلٹس (اساف غمون اور اوری عراد) کا اپنی فضائیہ کے نام کھلا خط، ان میں سے ایک پائیلٹ 67ء کی جنگ میں مصری فوج کے ہاتھوں قید بھی ہو چکا ہے۔ جس کا مطلب ہے وہ ایک بڑے عہدے پر فائز رہا ہے۔ یہ خط عبرانی جریدے haaretz میں شائع ہوا ہے۔ چند اقتباسات قارئین کی نذر:) "۔۔۔۔۔۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ شروع میں یہ جنگ اپنا جواز رکھتی تھی لیکن غزہ میں جنگ کے تسلسل کے بعد اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ یہ اپنے اسٹریٹجک اور قیامِ امن کے مقاصد کھو رہی ہے اور ترجیحی بنیادوں پر حکومت کے ذاتی اور سیاسی مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔ یوں یہ ایک ایسی جنگ میں بدل چکی ہے جو بلا شبہ غیر اخلاقی ہے۔ یہ واضح ہو چکا ہے کہ یہ ایک انتقامی جنگ ہے۔ فضائی اسلحہ حکومت اور فوج کے ہاتھوں میں کھلونا بن چکا ہے جن کا یہ خیال ہے کہ غزہ میں کوئی بے گناہ انسان رہتا ہی نہیں ہے یا غزہ کی ہر عورت کسی مستقبل کے دہشت گرد کی ماں بنے گی۔ حال ہی میں کنیست (اسمبلی) کے ایک رکن نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا یومیہ سو لوگوں کو قتل کرنا ایک کارنامہ ہے، اس نے یہ کہا لیکن اسے سن کر کسی شخص کی جبین پر شکن تک نہیں آئی! ہم ۔۔۔۔۔ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ 7 اکتوبر کے حملے کی ہولناکی کے باوجود اخلاقی پہلو سے روگردانی اور ہلاکت خیز قوت کے بے جا استعمال کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا۔ اس وقت سے فضائیہ بلا توقف غزہ پر حملے کر رہی ہے۔۔۔۔۔پوری پوری عمارتوں کو زمین بوس کیا جا رہا ہے جن میں بچے، عورتیں اور عام شہری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب کہ متکبر اسرائیلی میڈیا، جس کے اکثر افراد کو جنگ کے دوران "صحافی" کے رتبے سے نوازا گیا، جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اسے نہیں دکھاتا۔ تاہم جو شخص بھی غیر ملکی چینلز یا سنسر شپ سے آزاد ویڈیوز کو انٹرنیٹ پر دیکھتا تو وہ لا محالہ صدمے سے دو چار ہو جاتا ہے۔ کم و بیش سارا غزہ تباہ کیا جا چکا ہے۔ ہیروشیما پر حملے کے بعد تباہی کا ایسا منظر نہیں دیکھا گیا۔۔۔۔۔ اس سے پہلے سپاہی اپنی آراء کا اظہار کر سکتے ہیں انھیں اس بات کی اجازت تھی بلکہ اس کو پسند کیا جاتا تھا کہ وہ حکومتی فیصلوں کے روبر تنقید اور چیلنج والا رویہ اپنائیں۔۔۔ لیکن آج تنقید کے بجائے خاموشی کا دستور رائج ہے۔ حالاں کہ آج جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے ماضی میں اس سے کئی گنا کم اہمیت کے حامل مسائل پر زوردار مباحثے ہو تے رہے ہیں۔ یہ محاسبے کا وقت ہے ابھی بھی موقع ہاتھ سے نہیں گیا۔ ہم اپنے فضائیہ کے افسروں کو دعوت دیتے ہیں کہ سوال اٹھانے سے پہلو تہی نہ کریں۔ سر کو ریت میں نہ چھپائیں۔ کیوں کہ اپنے افعال کے اخلاقی نتائج کا آپ ہی نے زندگی بھر سامنا کرنا ہے۔ آپ ہی کو اپنے بیٹوں اور پوتوں کا سامنا کرنا ہو گا اور انھیں وضاحت دینا ہو گی کہ غزہ میں یہ غیر معقول تباہی کیوں کر برپا کی گئی؟ اور کیسے معصوم بچوں کی اتنی بڑی تعداد ان فضائی آلاتِ قتل سے موت کے گھاٹ کی گئی جن کو چلانے والے آپ خود تھے۔" عبرانی سے عربی ترجمہ: محمد النجار عربی سے اردو ترجمہ و انتخاب: ابو الحسین آزاد

Post image
👍 😢 5
Image
متاع گمشدہ کی تلاش
متاع گمشدہ کی تلاش
6/16/2025, 4:00:37 PM

https://whatsapp.com/channel/0029VbBn22PBPzjOl2bQGr30

Link copied to clipboard!