
Ormara Diaries
February 1, 2025 at 05:47 AM
بلوچستان میں ایک بار پھر بزدل دہشت گردوں نے دور سے فائرنگ کر کے اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ یہ عناصر صرف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے لیے معصوموں کی جانیں لیتے ہیں، لیکن جب پکڑے جاتے ہیں تو روتے اور گڑگڑاتے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا، اور ریاست ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی جاری رکھے گی۔ جو بھی ملک کے امن کو برباد کرنے کی کوشش کرے گا، وہ نشانِ عبرت بنے گا۔ عوام دہشت گردوں کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے، اور بلوچستان میں امن و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔