
Ormara Diaries
15 subscribers
About Ormara Diaries
توحان شاد بی!
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*گوادر اور اورماڑہ میں سول سوسائٹی کی جانب سے یومِ کشمیر کی مناسبت سے ریلی اور تقریب کا انعقاد* گوادر کے عوام نے کشمیریوں کے ساتھ اپنے عزم اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ گوادر اور اورماڑہ کی عوام نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ یوم کشمیر کی تقریبات میں حصہ لیا۔ تقریب میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے شرکت - یومِ کشمیر کے موقع پر سول سوسائٹی گوادر اور مختلف اسکولوں کے طلباء کی جانب سے میرین ڈرائیو گوادر پر ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔

*بی ایل اے مجید بریگیڈ کمانڈر مشتاق عرف کوہی افغانستان میں ہلاک* کالعدم تنظیم بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کے کمانڈر مشتاق عرف کوہی کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، مشتاق کوہی کو کابل میں خنجر مار کر قتل کیا گیا، جو کہ دہشتگرد تنظیم کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ یہ واقعہ بی ایل اے کے نیٹ ورک پر ایک بڑا دھچکا ہے، جو پہلے ہی کئی نقصانات کا سامنا کر چکا ہے۔ تنظیم کے اہم کمانڈروں کا افغان سرزمین پر مارا جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ بی ایل اے کو اب وہاں بھی محفوظ پناہ گاہیں نہیں مل رہیں۔ دہشتگردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں!

بلوچستان میں ایک بار پھر بزدل دہشت گردوں نے دور سے فائرنگ کر کے اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ یہ عناصر صرف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے لیے معصوموں کی جانیں لیتے ہیں، لیکن جب پکڑے جاتے ہیں تو روتے اور گڑگڑاتے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا، اور ریاست ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی جاری رکھے گی۔ جو بھی ملک کے امن کو برباد کرنے کی کوشش کرے گا، وہ نشانِ عبرت بنے گا۔ عوام دہشت گردوں کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے، اور بلوچستان میں امن و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

*پسنی کے عوامی مسائل کے حل کے لیے پاک فوج کی شاندار کاوش: پسنی گرڈ اسٹیشن میں خصوصی اجلاس* پسنی گریڈ اسٹیشن میں پاک فوج کی جانب سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پسنی اور گوادر کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی جس میں ایس ایس پی گوادر ڈی پی او گوادر ڈی ایس پی پسنی اسسٹنٹ کمشنر پسنی تحصیلدار پسنی پاک عمانی اسپتال کے سرجن ایڈمن آفیسر اے ڈی ایچ او پبلک ہیلتھ ، کیسکو آفیسر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل ڈی ڈی او میل ڈی ڈی او فیمیل سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر اور بلوچستان پبلک سوسائٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سول سوسائٹی اور پسنی کے ماہیگیر تنظیموں سمیت فش کمپنی مالکان نے بھی شرکت کی اس اجلاس کا مقصد پسنی عوام کے در پیش مسائل سننا تھا عوام نے پسنی کے مسائل پیش کیے جن میں بجلی پانی تعمیراتی کام میں تاخیر اسکولوں کی خستہ حالی پسنی کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکوں کی بحالی ایس بی کے شارٹ لسٹڈ امیدوران کی آڈرز میں تاخیر اور دیگر اہم مسائل شامل تھے جس پر پاک فوج کی جانب سے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی آخر میں پسنی کے شہری محمد عاطف نے اپنے بچے کے میرٹ کی پامالی کے متعلق بات کی انھوں نے کہا کہ میرا بیٹا سلیمان عاطف جو کے پورے بلوچستان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر چکا ہے اس کے ساتھ بییف ادارے نے ناانصافی کی ہے اس کے جگے پر دوسروں کو اسکالر شپ دیا گیا چونکہ میرا بیٹا پیٹارو میں پڑھ رہا ہے میں بغیر اسکالرشپ کے اپنے بچے کو پڑھا نہیں سکتا جس پر پاک فوج کی جانب سے اس محنتی بچے کے لئے اسکالرشپ عطیہ کی گئی