
Ormara Diaries
February 3, 2025 at 08:20 PM
*پسنی کے عوامی مسائل کے حل کے لیے پاک فوج کی شاندار کاوش: پسنی گرڈ اسٹیشن میں خصوصی اجلاس*
پسنی گریڈ اسٹیشن میں پاک فوج کی جانب سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پسنی اور گوادر کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی جس میں ایس ایس پی گوادر ڈی پی او گوادر ڈی ایس پی پسنی اسسٹنٹ کمشنر پسنی تحصیلدار پسنی پاک عمانی اسپتال کے سرجن ایڈمن آفیسر اے ڈی ایچ او پبلک ہیلتھ ، کیسکو آفیسر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل ڈی ڈی او میل ڈی ڈی او فیمیل سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر اور بلوچستان پبلک سوسائٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سول سوسائٹی اور پسنی کے ماہیگیر تنظیموں سمیت فش کمپنی مالکان نے بھی شرکت کی
اس اجلاس کا مقصد پسنی عوام کے در پیش مسائل سننا تھا عوام نے پسنی کے مسائل پیش کیے جن میں بجلی پانی تعمیراتی کام میں تاخیر اسکولوں کی خستہ حالی پسنی کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکوں کی بحالی ایس بی کے شارٹ لسٹڈ امیدوران کی آڈرز میں تاخیر اور دیگر اہم مسائل شامل تھے جس پر پاک فوج کی جانب سے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی
آخر میں پسنی کے شہری محمد عاطف نے اپنے بچے کے میرٹ کی پامالی کے متعلق بات کی انھوں نے کہا کہ میرا بیٹا سلیمان عاطف جو کے پورے بلوچستان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر چکا ہے اس کے ساتھ بییف ادارے نے ناانصافی کی ہے اس کے جگے پر دوسروں کو اسکالر شپ دیا گیا چونکہ میرا بیٹا پیٹارو میں پڑھ رہا ہے میں بغیر اسکالرشپ کے اپنے بچے کو پڑھا نہیں سکتا جس پر پاک فوج کی جانب سے اس محنتی بچے کے لئے اسکالرشپ عطیہ کی گئی