Gwadar Speaks
Gwadar Speaks
February 1, 2025 at 07:50 PM
چوری ڈکیٹی اور بھتہ خوری.. لگتا ہے کہ دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے سرپرستوں اور اس کے آقاؤں نے انہیں مزید مالی مدد فراہم کرنا کم کر دی ہے، جس کے بعد یہ نام نہاد جنگجو اپنے اصل پیشے پر واپس آ گئے ہیں.. یعنی لوٹ مار، ڈاکے اور بزدلانہ وارداتیں۔ جب بیرونی فنڈنگ کم ہوئی تو یہ دہشت گرد عوام کے گھروں پر حملے کرنے، چلتی بسوں کو لوٹنے اور بینکوں میں ڈکیتیاں ڈالنے پر اتر آئے، جس سے ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ یہ عناصر ہمیشہ سے بلوچ عوام کو دھوکہ دے کر خود کو آزادی کے ہیرو ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے، لیکن حقیقت میں ان کا مقصد صرف دہشت گردی، بدامنی اور ذاتی فائدہ حاصل کرنا ہے۔ ان کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہو چکے ہیں، کیونکہ جس تنظیم کا نظریہ پیسوں پر منحصر ہو، وہ کسی قوم کی آزادی یا فلاح کے لیے نہیں بلکہ صرف اپنی جیبیں بھرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ عوام کو اب یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ نام نہاد جنگجو دراصل کرائے کے قاتل اور لٹیرے ہیں جن کا نہ کوئی نظریہ ہے اور نہ کوئی مقصد سوائے دہشت گردی کے۔ *گوادرسپیکس*
👍 😂 😢 7

Comments