
Gwadar Speaks
February 3, 2025 at 08:18 AM
پاکستان میں سال 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے 7 فروری تک جاری رہے گی، جس کا مقصد ملک بھر میں بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنا ہے۔ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔ صحت عامہ کے اداروں، پولیو ورکرز، سیکیورٹی فورسز، اور والدین کے باہمی تعاون سے یہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ حکومتِ پاکستان اور محکمہ صحت کی زیر نگرانی جاری اس مہم میں موبائل ٹیمیں، فکسڈ سینٹرز، اور ٹرانزٹ پوائنٹس کے ذریعے گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔ والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے اس قومی مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔
گوادرسپیکس
❤️
👍
3