Gwadar Speaks
Gwadar Speaks
February 6, 2025 at 08:50 PM
*اسپورٹس گالا گوادر* پاک فو ج نے گورنمنٹ سکول ڈیگارو، گوادر میں اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا، جس میں علاقے کی اہم شخصیات، اساتذہ، فیکلٹی اور نوجوان طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔ اس ایونٹ میں طلباء نے ٹیم ورک اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔ قومی ترانوں نے سپورٹس گالا کے دوران نوجوانوں کا جوش اور ولولہ بڑھاے رکھا۔ تقریب میں شریک مقامی لوگوں اور والدین نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں میں آگاہی کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا. مہمان خصوصی، کمانڈر 440 برگیڈ، بریگیڈیئر احتشام ستار نے آخر میں جیتنے والوں میں ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب کا اختتام قومی ترانےکے ساتھ ہوا۔ *گوادر سپیکس*
👍 ❤️ 😮 12

Comments