Gwadar Speaks
Gwadar Speaks
February 19, 2025 at 08:06 AM
یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے کہ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بے گناہ مسافروں کو بس سے اتار کر بے دردی سے شہید کیا گیا۔ اس بزدلانہ کارروائی کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جو کہ دہشت گردی کی ایک واضح مثال ہے۔ بلوچ حقوق کے علمبردار، خاص طور پر مہرنگ بلوچ اور دیگر نام نہاد انسانی حقوق کے کارکن، اس ظلم پر خاموش کیوں ہیں؟ جب ریاست کے خلاف کوئی واقعہ ہو تو فوری آواز اٹھانے والے، آج ان بے گناہ جانوں کے حق میں کیوں نہیں بول رہے؟ کیا انسانی حقوق صرف مخصوص ایجنڈے کے تحت استعمال کیے جاتے ہیں؟ بلوچستان کے عوام کو اس دوہرے معیار پر سوال اٹھانا ہوگا۔ دہشت گردی چاہے کسی بھی نام پر ہو، اس کی مذمت ہر صورت ہونی چاہیے۔ معصوم لوگوں کا قتل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں! #barkhanmassacre #condemnterrorism #balochistanrejectsterrorism #balochistan_is_pakistan #balochgenocide_by_bla
👍 😢 2

Comments