
HR Media House
February 14, 2025 at 07:59 AM
*📢 مژدۂ جانفزا! ہمارے استاد محترم کی رہائی 📢*
*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
`الحمدللہ ثم الحمدللہ! یہ نہایت خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ ہمارے محترم شیخ خالد بن ابراہیم یمنی صاحب کو اللہ تعالیٰ کے فضلِ خاص، آپ سب کی خلوص بھری دعاؤں اور اہلِ خیر کی کوششوں کے صدقے آج رہائی نصیب ہو چکی ہے۔ وہ بحمدللہ خیریت سے جامعہ میں تشریف فرما ہیں۔ اسی طرح *مولانا حذیفہ صاحب* بھی بحفاظت جامعہ میں موجود ہیں، اور وہاں کے حالات پرامن اور مکمل اطمینان بخش ہیں۔`
`علاوہ ازیں، *جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا* کے بانی و سرپرست *حضرت مولانا غلام محمد وستانوی دامت برکاتہم* بھی بحمدللہ خیریت سے ہیں، اور جامعہ اپنی علمی و اصلاحی سرگرمیوں کے ساتھ مستحکم ہے۔`
_یہ اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمت، آپ سب کی مخلصانہ دعاؤں، اور دینی حلقوں کے تعاون کا نتیجہ ہے کہ اس آزمائش کا خاتمہ ہوا۔ ہم تہہ دل سے تمام احباب، دعاگو ساتھیوں اور اہلِ خیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس معاملے کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا اور فکرمندی کا اظہار کیا۔_
_اللہ رب العزت ہمارے دینی مراکز، علمائے کرام اور تمام اہلِ حق کی حفاظت فرمائے، ہر فتنے اور آزمائش کو خیر و برکت میں بدل دے، اور ہمیں ہمیشہ دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے کوشاں رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔_
*_جزاکم اللہ خیراً و بارک فیکم_*
👍
1