
HR Media House
February 17, 2025 at 02:34 AM
ایام تعطیل میں طلبا و فضلا کے لئے انمول تحفے
✍️حکیم الاسلام قاسمی اڈیشا(معین مدرس دارالعلوم دیوبند ہند)
ہمارے طلباء و فضلاء میں اس ناحیے سے بڑی کوتاہی پائی جانے لگی ہے، کہ ہم اپنے اکابر واسلاف کے مزاج و منہج، مذہبی تصلب، للہیت، رسوخ فی العلم، اتباع سنت میں کمال، حق گوئی و بے باکی، صلاح وتقوی جیسے اوصاف سے اب رفتہ رفتہ دور ہوتے جارہے ہیں، پس ضروری ہے کہ ہم ان کی حیات و زندگی یعنی شب وروز کے مشاغل، ارشادات و فرمودات پر مشتمل سوانح حیات کو ضرور اپنے مطالعے میں لائیں، ان کے احوال کے مطالعے سے یقیناً ہمیں روشنی ملے گی، بلند ہمتی پیدا ہوگی، احقاقِ حق، ابطالِ باطل کا صحیح طریقہ ہمیں معلوم ہو گا۔
حضرت مولانا شاہ وصی اللہ صاحب رحمہ اللہ اپنے رسالہ ”فوائد الصحبۃ“ میں تحریر فرماتے ہیں:
”علماء نے یہ بیان کیا ہے کہ جو شخص بزرگوں کی صحبت کی دولت سے محروم ہو اس کو چاہئے کہ وہ ان حضرات کے حالات و ملفوظات، ان کے قصص و حکایات کا مطالعہ کریں، کیونکہ ان حضرات کا کلام بھی تاثیر میں ان کی صحبت کا درجہ رکھتا ہے“
لہذا ذیل میں اکابر کے سوانحِ حیات پر مشتمل کچھ کتابوں کا ذکر کیا جاتاہے جنہیں آپ کتب خانوں یا ٹیلی گرام، گوگل وغیرہ سے ڈاؤنلوڈ کرکے اپنے مطالعے میں لاسکتے ہیں۔
1-تذکرہ مجدد الف ثانی رح (مولانا منظور نعمانی رحمہ اللہ)
2-تذکرہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ (مولانا مناظر احسن گیلانی رحمہ اللہ)
3-حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمہ اللہ حیات اور کارنامے (مولانا اسیر ادروی)
4-مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ حیات اور کارنامے (مولانا اسیر ادروی)
5-حضرت شیخ الہند حیات اور کارنامے (مولانا اسیر ادروی صاحب)
6-تذکرۃ الخلیل (حضرت مولانا عاشق الہی میرٹھی رحمہ اللہ)
7-اشرف السوانح (سوانح حضرت تھانوی رحمہ اللہ، خواجہ عزیز الحسن مجذوب رح)
8-آپ بیتی (حضرت شیخ زکریا رحمہ اللہ)
9-آپ بیتی (مولانا عبد الماجد دریابادی رحمہ اللہ)
10- ذکر محمود سوانح حضرت فقیہ الامت (مولانا محمد فاروق صاحب رح)
11-میرے والد میرے شیخ (حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہم)
12-میرے حضرت مدنی رحمہ اللہ (مفتی مصعب صاحب زید مجدہم)
13-حیات طیب سوانح حضرت قاری طیب صاحب رحمہ اللہ (مولانا غلام نبی ، مولانا شکیب مد ظلہما)
14-سوانح مفکر اسلام مولانا علی میاں ندوی رحمہ اللہ (مولانا بلال عبد الحی حسنی ندوی)
15-وہ کوہ کن کی بات سوانح مولانا وحید الزماں قاسمی کیرانوی (مولانا نور عالم خلیل امینی رحمہ اللہ)
16-وہ جو بیچتے تھے دوائے دل (مولانا خالد سیف اللہ رحمانی زید مجدہم)
17-ارواح ثلثہ حکایات اولیاء (حضرت تھانوی رحمہ اللہ)
18- تذکرۃ الرشید (حضرت مولانا عاشق الہی میرٹھی رحمہ اللہ)
19-احاطۂ دارالعلوم میں بیتے ہُوئے دن (حضرت مولانا مناظر احسن گیلانی رحمہ اللہ)
20-یادیں (خود نوشت سوانح حضرت مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہم)
اس فہرست میں اکابر کے سوانحِ حیات پر مشتمل کچھ اہم کتابوں کا ذکر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اس موضوع پر اور بھی بہت سی کتابیں ہیں جنہیں آپ اس چھٹی میں مطالعے میں لاسکتے ہیں، اور اپنے اندر عقابی روح، بلندئ ہمت پیدا کرسکتے ہیں، اللہ ہم سب کو اکابر و اسلاف کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔