HR Media House
HR Media House
February 22, 2025 at 09:29 AM
*گل بانگِ سحر بن جاتی ہے ساون کی اندھیری رات یہاں* گزشتہ بدھ کو دورۂ حدیث کا آخری امتحان ہوا، اور جمعرات کو فجر کے بعد کی مدھم روشنی اور دھیمی بارش کے بیچ، ہم نے حسرت و محبت بھری نگاہوں سے اپنی مادرِ علمی کو ایک آخری بار دیکھا۔ دل کے نہاں خانے میں یادوں کے دیپ جل رہے تھے، اور ہم آنکھوں میں نمی، دل میں بوجھل خیالات لیے، *اپنی درسگاہ کو الوداع کہہ کر رخصت ہو گئے۔* ایک عجیب سی کیفیت دل پر طاری تھی! ہونٹوں پر بظاہر مسکراہٹ سجی ہوئی تھی، مگر دل کی عمیق گہرائیوں میں غمِ فراق کا بسیرا تھا۔ اساتذہ اور احباب سے بچھڑنے کا دکھ دل کی رگوں میں اترتا جا رہا تھا، مادرِ علمی کے احاطے میں گذرا ہر لمحہ نگاہوں میں سما رہا تھا 😭
❤️ 1

Comments