HR Media House
February 23, 2025 at 08:49 AM
جدید داخلہ کی تیاری کیلئے آنے والے طلبہ دارالعلوم میں قیام کیلئے دفتر دارالاقامہ سے قیام کا فارم حاصل کر لیں اور فارم کو پُر کر کے دفتر دارالاقامہ میں جمع کرا کر اجازت نامہ حاصل کر لیں۔ اس اجازت نامہ کو ہمہ وقت اپنے پاس رکھیں۔ کسی ذمہ دار کے طلب کرنے پر فورا دکھائیں۔ جس کمرہ میں قیام کریں اس کا حوالہ فارم میں دیں۔ مقررہ جگہ کے علاوہ قیام نہ کریں اور کمرہ کے باقی افراد سے تعارف حاصل کر لیں۔ غیر متعلق طلبہ کو یا شہر کے کسی شخص کو کمرہ میں داخل نہ ہونے دیں۔ کمرہ کوخالی نہ چھوڑیں۔ فارم پر اپنا موبائل نمبر کھیں اسمارٹ فون استعمال نہ کریں، پکڑے جانے پر ضبط کر لیا جائیگا۔