HR Media House
February 28, 2025 at 10:57 AM
آج ممکنہ چاند شام ہے، حضرت مولانا ثمیر الدین صاحب قاسمی کا دن ہے، حضرت! دھوم ہے آپ کی، مسجد میں چاند دیکھنے کی مد میں عشاء کی تاخیر کا اعلان بھی نہیں ہوا، یعنی آج عشاء حسبِ معمول ہوگی، اطلاع کا انتظار نہیں کیا جائے گا، سب مطمئن ہیں کہ چاند آج ہوگا ہی نہیں، حضرت مولانا قاسمی صاحب نے نفی کی ہے، وہ چاند کی رونمائی کل کرائیں گے؛ لہذا آج کوئی تبدیلی نہیں، کوئی اعلان نہیں، چاند کے باب میں آپ کا اعتماد واعتبار خواص سے گذر کر عوام تک پہنچ گیا ہے اور ہاں یہ ترتیب بھی قابلِ رشک ہے، اولا عوام کا گرویدہ ہونا عمدہ علامت نہیں، خواص نے آپ کی سند کو اہمیت دی، پھر عوام کی باری آئی، ساتھ میں لوگ آپ کے انداز وادا کی بھی نقل کر رہے ہیں، معصومیت، ناز اور نزاکت بھی یاد رکھتے ہیں، آپ کو یہ سرخ روئی مبارک!
محمد فہیم الدین بجنوری
29 شعبان 1446ھ