💫علم و ادب اور حکمت✨
💫علم و ادب اور حکمت✨
February 6, 2025 at 02:00 AM
*حضور اقدس ﷺ کی سیده عائشہ سے محبت* حضرت عائشہ صدیقہ رضی ﷲ عنہا فرماتی ہیں: رسول ﷲ ﷺ کے ساتھ (مقام حُر ) سے واپس آ رہے تھے اور میں ایک اونٹ پر سوار تھی جو دوسرے تمام اونٹوں کے آخر میں تھا میں نے رسول ﷲ ﷺ کی آواز مبارک سنی کہ آپ (پیار ومحبت کے اظہار کے لئے) فرما رہے تھے واعروساہ ! ہائے میری دلہن یعنی میری دلہن پیچھے ہے اور میں آگے ہوں (مسند امام احمد ،حدیث:26866) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو پیارے سے"عائش" کہہ کر پکارتے تھے (مراۃ المناجیح419/8) آقا کریمﷺ سیده عائشہ صدیقہ رضی ﷲ عنہا کو پیارے سے "حمیرا " بھی کہتے تھے جیسا کہ حدیث مبارکہ میں ہے کہ آپ ﷺنے صحابہ کرام سے فرمایا: تم اپنا دو تہائی دین اس حمیرا(سیدہ عائشہ) سے حاصل کرو۔ (فیضانِ عائشہ صدیقہ ،ص 308) ✍️ محمد ساجد مدنی

Comments