
💫علم و ادب اور حکمت✨
88 subscribers
About 💫علم و ادب اور حکمت✨
وٹس ایپ چینل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں☺️☺️ اس چینل میں آپ کو ملیں گی 🌷حکایات و واقعات 🌷قیمتی باتیں 🌷نصیحتیں 🌷دلچسپ معلومات 03127798542
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*چند_قدم_روزانہ_رہیں_گے_آپ_اور_ہم_توانا* ! 🚶♂️ چہل قدمی کے صحت بخش فوائد: دل کی صحت بہتر بناتی ہے روزانہ چہل قدمی دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتی ہے، بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتی ہے، اور خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے۔ وزن گھٹانے میں مددگار تیز رفتار واک کیلوریز جلانے میں مدد دیتی ہے، جس سے وزن کم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ ذہنی سکون اور ڈپریشن میں کمی تازہ ہوا میں چلنے سے ذہن پرسکون ہوتا ہے، ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔ ہڈیاں اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں واک کرنے سے ہڈیوں کی مضبوطی بڑھتی ہے اور جوڑوں کی لچک بہتر ہوتی ہے، خاص طور پر عمر رسیدہ افراد کے لیے فائدہ مند ہے۔ شوگر لیول کو کنٹرول کرتی ہے روزانہ چہل قدمی سے خون میں شوگر کی سطح متوازن رہتی ہے، خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔ نیند میں بہتری روزانہ کی واک نیند کو بہتر بناتی ہے، نیند نہ آنے کی شکایت میں کمی آتی ہے۔ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے باقاعدہ چہل قدمی قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے، جس سے بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔ https://chat.whatsapp.com/1mb2lsjL3zH7SYvBGFTbSn

انسان اُس وقت تک باعزت رہتا ہے جب تک وہ اپنے اندر کا کچھ حصہ اپنی ذات کی گہرائی سب کے سامنے نہیں کھولتا جو شخص ہر چیز کھول کر رکھ دے ہر بات ہر جذبہ ہر پہلو ظاہر کر دے… تو لوگ نہ صرف اس کی اہمیت کو بھول جاتے ہیں بلکہ اس کی شخصیت کا وقار بھی دھندلا جاتا ہے میں نے اُن لوگوں کو دیکھا ہے جنہوں نے بے حد گھلنے ملنے میں حد پار کر دی حتیٰ کہ خود کو بھی دوسروں میں بانٹ دیا… پھر جب لوٹے تو اندر سے بالکل خالی ہو چکے تھے اس لیے اپنے لیے خاموشی کا کچھ سامان رکھو کچھ راز دل میں چھپا کر رکھو اور خود کے اور دنیا کے درمیان تھوڑا سا فاصلہ ضرور رکھو اپنی روح کا کچھ حصہ ایسا رکھو جو صرف تمہیں معلوم ہو کیونکہ وہی تمہاری عزت کی چابی ہے تمہاری شخصیت کا اثر اور تمہارے وقار کی پناہ گاہ 🍁🍂📚

عورت کو کچھ حالتوں میں مرد بہت بُرے لگتے ہیں۔۔۔ مثلاً سوتا ہوا مرد، رات کو دیر تک ٹی وی دیکھ کر جاگتا مرد، جو سارا دن گھر سے باہر رہے، وہ مرد اور جو سارا دن گھر میں بیٹھا رہے وہ مرد، سجنے سنورنے والے مرد، میلا کچیلا مرد، خاموشی سے لیٹا ہوا مرد، غلطی بتانے والا مرد، کم بولنے والا مرد، زیادہ بولنے والا مرد، دوسری عورتوں کو تاڑنے والا مرد، اور عورتوں کو بلکل نہ تاڑنے والا مرد، لڑائی جھگڑا کرنے والا مرد، صلح صفائی رہنے والا مرد، عورتوں کی باتیں ماننے والا مرد، عورتوں کی بات نہ ماننے والا مرد، سانس لیتا ہوا مرد زندہ مرد وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔😁 بس ان کے علاوہ مرد ہر حالت میں مرد اچھے لگتے ہیں۔۔۔🤭😆😁

سونا چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں کی جیولری استعمال کرنا کیسا مجیب: مفتی محمد ھاشم خان عطّاری مدظلہ العالی تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضان مدینہ جمادی الآخر1442ھ دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) سوال کیا فرماتے ہیں عُلمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورتوں کے لئے سونا چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں کی جیولری استعمال کرنے کے بارے میں شرعاً کیا حکم ہے؟ اور اگر وہ دو دھاتوں کو مِلا کر بنایا گیا ہو تو کیا حکم ہے؟ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ ہمارے دور کے جید علمائے کرام نے بوجہ عمومِ بلوٰی و حرج عورتوں کے لئے سونا چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں سے بنی ہوئی آرٹیفشل جیولری کے جواز کا فتویٰ دیا ہے لہٰذا عورتیں لوہا ، پیتل یا دیگر دھاتوں کا بنا ہوا زیور پہن سکتی ہیں اگرچہ وہ دو دھاتوں کو ملا کر بنایا گیا ہو۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

*بوقت نکاح بیوی کے نام زمین لکھوانا* میاں بیوی کے درمیان ناچاکی کی صورت میں مرد پر عورت کا نان نفقہ اور دیگر اخراجات کے متعلق شریعت میں عدل و انصاف پر مبنی اصول موجود ہیں لیکن نکاح کے وقت حق مہر کے علاوہ یہ شرائط لگانا کہ اگر شوہر طلاق دے گا تو اتنا زمین وغیرہ دے گا یہ نا جائز ہے کیونکہ یہ مالی جرمانہ ہے اور مالی جرمانہ شرعاً جائز نہیں ہے اور بوقت طلاق شوہر پر زمین وغیرہ کا دینا شرعاً لازم نہیں ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

عورت کی مکاریاں دلچسب فرضی کہانی ﺟﻤﻌﮧ ﮐﮯ ﺩﻥ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﻧﮯ ﺧﻄﺒﮧ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻣﺎ ﮈﺍﻻ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﻝ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺑﯿﺲ ﺑﯿﺲ ﻣﮑﺎﺭﯾﺎﮞ ﭼُﮭﭙﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ، ﺍﯾﮏ ﺩﯾﮩﺎﺗﯽ ﮐﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺳُﻨﺎ ﺗﻮ ﮔﮭﺮ ﺁﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﺑﮭﻠﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﺎ ﺳﺮ ﮔﻨﺠﺎ ﮐﺮ ﮈﺍﻻ ﺣﺎﻻﻧﮑﮧ ﺍُﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﻭﭦ ﭘﭩﺎﻧﮓ ﻓﺮﻣﺎﺋﺶ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ ﻓﺮﺷﺘﮧ ﺻﻔﺖ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺗﮭﯽ ، ﺧﯿﺮ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﺑﮩﺖ ﺩُﮐﮫ ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﯿﺎ ؟؟؟ ﺷﻮﮨﺮ ﺑﻮﻻ ﺍﺭﺋﮯ ﻧﯿﮏ ﺑﺨﺖ ﻭﮦ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﺎ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﮨﮯ ﻧﺎ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺍﯾﺴﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﮩﯽ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺳﻮﭼﺎ ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﻣﮑﺎﺭﯼ ﺧﺘﻢ ﮐﺮ ﺩﻭ ۔ ﻋﻮﺭﺕ ﺑﮩﺖ ﺍُﺩﺍﺱ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﭼﺎ ﮐﮧ ﺍِﺱ ﺑﯿﻮﻗﻮﻑ ﮐﻮ ﺍﺻﻞ ﻣﮑﺎﺭﯼ ﺩﮐﮭﺎﻧﯽ ﭘﮍﮮ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺷﻮﮨﺮ ﺳﮯ ﺑﺪﻟﮧ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﯽ ﭨﮭﺎﻧﯽ۔ ﻋﻮﺭﺕ ﺍﮔﻠﮯ ﺭﻭﺯ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﻦ ﮐﻠﻮ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺧﺮﯾﺪ ﮐﺮ ﮐﮭﯿﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﻠﯽ ﮔﺌّﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﭽﮭﻠﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﯿﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﮕﮧ ﺟﮕﮧ ﻣﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﺑﺎ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﮐﻮ ﺩﮬﺎﮔﮧ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻻ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﯾﺒﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﭼُﮭﭙﺎ ﺩﯾﺎ۔ ﺍُﺱ ﮐﺎ ﺷﻮﮨﺮ ﺟﺐ ﮐﮭﯿﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﮐﺮ ﮐﺎﻡ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﻮ ﺍُﺱ ﮐﻮ ﺟﮕﮧ ﺟﮕﮧ ﺳﮯ ﻣﭽﮭﻠﯿﺎﮞ ﻣﻠﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺋﯽ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﭽﮭﻠﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﮐﭩﮭﺎ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺗﮭﯿﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻻ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﺮ ﭘﮩﻨﭻ ﮐﺮ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﺗﮭﻤﺎ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻟﻮ ﺁﺝ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﭘﮑﺎﺋﯿﻨﮕﮯ ، ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﺁﺋﯽﺍﺱ ﭨﺎﺋﻢ ؟؟ ﺷﻮﮨﺮ ﺑﻮﻻ ﮐﮭﯿﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﺎﺗﮫ ﻟﮕﯽ ﮨﯿﮟ، ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﺍﭼﮭﺎ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﻟﮯ ﺟﺎ ﮐﺮ ﮐﮩﯽ ﭼُﮭﭙﺎ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﺎﻡ ﮐﺎﺟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ، ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭨﺎﺋﻢ ﭘﺮ ﺷﻮﮨﺮ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﻻﺅ ﺗﻮ ﺑﯿﻮﯼ ﺑﻮﻟﯽ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﮨﻮ ﺗﻮ ﭘﮑﺎﺅﻧﮕﯽ ﻧﺎ ؟؟؟ ﺷﻮﮨﺮ ﻧﮯ ﮔﺮﺝ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ ﺍﻭﺋﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺗﻮ ﻻﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﭘﮑﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ؟؟؟ ﺑﯿﻮﯼ ﺑﻮﻟﯽ ﮐﻮﻧﺴﯽ ﻣﭽﮭﻠﯽ ؟؟؟ ﺷﻮﮨﺮ : ﻭﮨﯽ ﺟﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮭﯿﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﮑﮍﯼ ﺗﮭﯽ ، ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮭﺎﺋﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﮐﮧ ﺟﻠﺪﯼ ﺁﺟﺎﺅ ﻣﯿﺮﺍ ﺷﻮﮨﺮ ﭘﺎﮔﻞ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ، ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ؟؟ ﺗﻮ ﺑﻮﻟﯽ ﮐﻞ ﺳﮯ ﻋﺠﯿﺐ ﺣﺮﮐﺘﯿﮟ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﮔﻨﺠﺎ ﺑﮭﯽ ﮐﺮ ﮈﺍﻻ ﺧﯿﺮ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﺳﮩﮧ ﻟﻮﻧﮕﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺑﮭﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﭘﮑﺎﺅ ﺣﺎﻻﻧﮑﮧ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﮨﮯ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ، ﺍُﺱ ﮐﺎ ﺷﻮﮨﺮﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﻣﺎﺭﻧﮯ ﮐﻮ ﻟﭙﮑﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺑﮭﺎﺋﯿﻮﮞ ﻧﮯ ﭘﮑﮍ ﻟﯿﺎ ﺗﻮ ﺷﻮﮨﺮﺑﻮﻻ : ﺟﮭﻮﭦ ﻧﺎ ﺑﻮﻟﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﻻﮐﺮ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ ﺗﮭﻤﯿﮟ ، ﺑﯿﻮﯼ ﺑﻮﻟﯽ ﭼﻠﻮ ﭨﮭﯿﮏ ﻣﯿﮟ ﻣﺎﻧﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﮭﺎﺋﯿﻮﮞ ﺍﺱ ﺳﮯ ﯾﮧ ﺗﻮ ﭘﻮﭼﮭﻮﮞ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺁﺋﯽ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ؟؟ ﺷﻮﮨﺮ ﺑﻮﻻ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﯿﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﮑﮍ ﮐﺮ ﻻﯾﺎ ﺗﮭﺎ ، ﺑﯿﻮﯼ ﺑﻮﻟﯽ ﻟﻮ ﮐﮭﯿﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺁﮔﺌﯽ ؟؟ ﺷﻮﮨﺮ ﺑﯿﻮﯼﮐﻮ ﻣﺎﺭﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﭘﮭﺮ ﺁﮔﮯ ﺑﮍﮬﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺑﮭﺎﺋﯿﻮﮞ ﻧﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﻮﺭﺳﯽ ﮐﯿﺴﺎﺗﮫ ﮐﺮﺳﯽ ﺳﮯ ﻣﻀﺒﻮﻃﯽ ﺳﮯ ﺑﺎﻧﺪﮪ ﻟﯿﺎ، ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﮔﺮﯾﺒﺎﻥﺳﮯ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﻮ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺩﻡ ﭘﺮ ﭼﮭُﭙﺎ ﻟﯿﺎ ﮔﺮﯾﺒﺎﻥ ﻣﯿﮟ ، ﺷﻮﮨﺮ ﭼﯿﺦ ﮐﺮ ﺑﻮﻻ ﻭﮦ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﻣﭽﮭﻠﯽ، ﺑﯿﻮﯼ ﺑﻮﻟﯽ ﯾﮧ ﭘﺎﮔﻞ ﭘﻦ ﮐﺎ ﺩﻭﺭﺍ ﺗﻮ ﺑﮍﮬﺘﺎ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ، ﻭﮦ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﺘﺎ ﺟﻮ ﺍُﺱ ﮐﻮ ﺑﯿﻮﯼ ﺩﮐﮭﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ، ﺑﮭﺎﺋﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﯾﻘﯿﻦ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍُﻥ ﮐﮯ ﺟﯽ ﺟﺎ ﭘﺎﮔﻞ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺳﻠﺌﮯ ﻭﮦ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﻮ ﻟﯿﻨﮯ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﻮﯼ ﺍﻭﺭ ﺷﻮﮨﺮ ﺍﮐﯿﻠﮯ ﺭﮦ ﮔﺌﮯ، ﺗﻮ ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﻣُﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ ﯾﮧﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﻣﮑﺎﺭﯼ ﺟﻮ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﻣﺎﻍ ﺳﮯ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ، ﺍﺏ ﭘﺎﮔﻞﺧﺎﻧﮯ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻣﺎﻧﮕﻮ ﮔﮯ ؟؟؟؟ ﺷﻮﮨﺮ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﻮﻻ ﻣﯿﺮﮮ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﻮﺑﮧ ﺟﻮ ﺁﺋﯿﻨﺪﮦ ﻋﻮﺭﺕ ﺫﺍﺕ ﺳﮯ ﭘﻨﮕﺎ ﻟﯿﺎ ﺗﻮ ۔۔۔😂😂

*خوشی کا حقیقی مطلب زیادہ تر لوگوں کو دیر سے سمجھ آتا ہے کہ خوشی تو صرف ایک ذہنی حالت ہے جو پیسے، عہدے یا شہرت سے وابستہ نہیں ہے،* *خوشی ایک انتخاب ہے جسے کم محنت اور سادہ خرچ سے حاصل کیا جا سکتا ہے؛ جیسا کہ صدقہ کر کے، اللہ کی عبادت کر کے، حرام نہ کھا کے، نیکی کے کام کر کے، دوسروں کی دل آزاری نہ کر کے وغیرہ وغیرہ* *اللہ پاک آپ کو قدم قدم پر سکھ، صحت، راحت اور سكون عطا فرمائے*

آج 19مئ 2025 دوپہر سے رات کے دوران بالائی پنجاب/وسطی پنجاب/مشرقی پنجاب کے علاقوں میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات👉🌧⛈️🌪 ملتان اور جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں خانیوال،لودھراں،کہروڑپکا,دنیاپور, بہاولپور، وہاڑی, میلسی,،بوریوالہ، شجاع آباد، جلالپور پیروالہ۔ مظفرگڑھ، کوٹ ادو، لیہ رات تیز گردآلود ہوائیں چل سکتیں👉🌪🌪 ہواؤں کی رفتار ٹھنڈرسٹورم کی شدت پر منحصر۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ رحمت کی بارش برساۓ۔

*مخمصہ* ایک شاگرد اپنے استاد سے الجھ پڑا. اس کو مخمصے کا مطلب سمجھ نہیں آیا تھا. استاد نے کافی تشریح کی مگر شاگرد مطمئن نہ تھا. پھر استاد نے کہا کہ میں تم کو ایک واقعہ سناتا ہوں. شاید تمہیں مخمصے کی سمجھ آ جائے. " ناظم آباد میں اے او کلینک کے سامنے والی سڑک پر ایک باپ اور اس کا بیٹا موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔ ان کے آگے ایک ٹرک تھا جس میں فولادی چادریں لدی تھیں ۔ اچانک ٹرک سے ایک فولادی چادر اڑی اور سیدھی باپ بیٹے کی گردن پر آئی۔ دونوں کی گردن کٹ گئی ۔ لوگ بھاگم بھاگ دونوں دھڑ اور کٹے ہوئے سر لے کر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے پاس پہنچے۔ ڈاکٹر شاہ نے سات گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد کٹے ہوئے دونوں سر دھڑوں سے جوڑ دیئے۔ دونوں زندہ بچ گئے ۔ دو ماہ تک دونوں باپ بیٹا انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہے. گھر والوں کو بھی ملنے کی اجازت نہیں تھی ۔ دو ماہ بعد وہ گھر آئے تو ایک ہنگامہ مچ گیا. باپ کا سر بیٹے کے دھڑ پر اور بیٹے کا سر باپ کے دھڑ سے لگ گیا تھا" شاگرد منہ کھولے بہت حیرت سے سن رہا تھا۔ " گھڑمس پیدا ہوگیا کہ اب بیٹے کی بیوی شوہر کے دھڑ کے ساتھ کمرے میں رہے یا شوہر کے سر کے ساتھ ؟ اگر وہ شوہر کے سر کے ساتھ رہتی ہے تو دھڑ تو سُسر کا ہے. اب کیا ہوگا. ادھر یہ گھڑمس کہ ماں اگر شوہر کے سر ساتھ رہے تو دھڑ بیٹے کا ہے ۔ اگر شوہر کے دھڑ کے ساتھ رہے گی تو سر تو اس کے بیٹے کا ہے۔ گھر کی صورتحال انتہائی کشیدہ تھی ۔ بیٹا اپنی بیوی کا ہاتھ تھامنا چاہے تو وہ نیک بخت کہتی کہ مجھے ابا جان کے ہاتھوں سے شرم آتی ہے ۔ سٗسر اگر اپنی بیوی کے پاس اس لئے نہیں پھٹکتے کہ بیٹے کے دھڑ اور ماں یعنی ان کی بیوی میں ابدی حرمت ہے ۔ کہیں موٹر سائیکل پر جانا ہو تو ایک پریشانی کہ بہو شوہر کے دھڑ کے ساتھ بیٹھے یا سُسر کے سر کے ساتھ ؟ ۔ الغرض ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ۔ تمام معمولات ٹھپ ہو گئے ۔ ایسے میں کسی نے مشورہ دیا کہ یوں کیا جائے کہ دونوں اپنی اپنی منکوحہ کو طلاق دے دیں اور از سرِ نو نکاح کریں تاکہ دھڑ حلال ہو جائیں" شاگرد پوری توجہ سے سن رہا تھا اور بہت پریشان تھا کہ اب کیا ہوگا ۔ " تم اب بتاو کہ اگر لڑکے کی ماں طلاق لے تو کس سے لے؟ بیٹے کے دھڑسے یا شوہر کے سر سے ؟ ادھر بہو کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے. شوہر کے سر سے طلاق لے یا سُسر کے دھڑ سے ؟ اب تم بتاو کہ کیا کیا جائے؟" شاگرد بولا: " استاد جی... میرا تو دماغ بند ہو گیا ہے. مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کیا جائے" استاد گویا ہوئے: " بیٹا... بس یہ جو تمہاری کیفیت ہے نا اسے ہی مخمصہ کہتے ہیں۔ https://whatsapp.com/channel/0029ValD6mDDJ6HAoyTaRO2K/9223372036854675807