LaNg_News_OfFiCaL
January 31, 2025 at 01:35 PM
*کراچی: غیر قانونی منی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد*
*ملزم سید نوازش رضا کو نمائش چورنگی میں واقع ٹریول ایجنسی کے دفتر سے گرفتار کیا گیا*
*چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سے 1950 امریکی ڈالر، 12130 سعودی ریال، 900 آسٹریلین ڈالر، 800 کینیڈین ڈالر اور 5 لاکھ 83 ہزار عراقی دینار برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ملزم سے 6 لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے بھی برآمد کیے گئے۔ ملزم کے زیر استعمال 32 ہزار امریکی ڈالر کا اکاؤنٹ بھی فریز کر دیا گیا۔*