LaNg_News_OfFiCaL WhatsApp Channel

LaNg_News_OfFiCaL

10 subscribers

About LaNg_News_OfFiCaL

سیاست کے ایوانوں میں چھپے راز۔ پردوں کے پیچھے کی سازشیں۔ وہ کہانیاں جو عام خبروں سے اوجھل رہتی ہیں۔ سب کچھ آپکے سامنے

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

LaNg_News_OfFiCaL
LaNg_News_OfFiCaL
2/13/2025, 10:27:19 AM

*ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی* *اس پوسٹ کو دیگر لوگوں تک پہنچانا اب آپ کا کام ہے👏* کراچی: ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، آج شب برأت کی مناسبت سے بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا اور رات بھر عبادات و نوافل ادا کئے جائیں گے۔ آج رات ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام اور مقررین شب برأت کی فضلیت بیان کریں گے ۔ شعبان المعظم کا مہینہ برکتوں سے بھرا ہوا ہے لیکن اس کی 15 ویں رات جو شب برات کے نام سے مشہور ہے، خاص اہمیت رکھتی ہے، "شب" کے معنی رات اور "برات" کے معنی چھٹکارے کے ہیں، یہ رات اللہ رب العزت کی رحمتوں اور مغفرت کا خاص موقع ہے۔ روایات کے مطابق اس رات اللہ تعالیٰ قبیلہ بنو قلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتا ہے، اس رات کائنات کے تمام امور جیسے عروج و زوال، کامیابی و ناکامی اور رزق میں وسعت و تنگی کی فہرست مرتب کی جاتی ہے اور فرشتوں کو ان کے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔ خصوصی عبادات کا سلسلہ آج پوری رات جاری رہے گا، خاص طور پر بعد نماز مغرب 6 نفل ادا کیے جائیں گے، مسلمان اللہ کے حضور گناہوں کی توبہ، بخشش، ایمان، رزق کی کشادگی اور عالم اسلام بالخصوص پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کریں گے۔ اللہ تعالیٰ شب برات کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ بندے اللہ کی رحمتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی زندگیوں میں بہتری کے لیے دعا کریں، یہ رات روحانی سکون اور اللہ کی رحمتوں کی طلب کا بھی ذریعہ ہے۔ *تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے* https://whatsapp.com/channel/0029Vb2zIzSAO7RBKSEQnD2K

LaNg_News_OfFiCaL
LaNg_News_OfFiCaL
2/13/2025, 10:26:52 AM
Image
LaNg_News_OfFiCaL
LaNg_News_OfFiCaL
2/15/2025, 5:41:49 PM

*`دوستوں! آپ سب کیسے ہیں؟ اس پوسٹ کو آگے شیئر ضرور کیجئے 👏`* 🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 🛑 *15 فروری 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🔴 (1) جنگ بندی معاہدہ: جانبازوں نے 3 اسرائیلی رہا کردیے، 369 فلسطینی قیدی غزہ پہنچنا شروع 🔴 (2) خیبرپختونخوا: سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید 🔴 (3) شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف کی نماز جنازہ لاہور میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی 🔴 (4) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اے پی سی، افغانستان سے مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ 🔴 (5) میرے کھلے خطوط وہ حقائق ہیں جن پر اسٹیبلشمنٹ کو غور کرنا چاہیے، عمران خان 🔴 (6) چولستان میں 'گرین پاکستان' منصوبے کا آغاز، وزیراعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف کی شرکت 🔴 (7) پاک فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی: آرمی چیف 🔴 (8) پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا خطاب 🔴 (9) وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت 🔴 (10) لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ 🔴 (11) اڈیالہ جیل کے باہر لڑائی، فواد چوہدری کے تھپڑ مارنے سے شعیب شاہین گر پڑے 🔴 (12) فواد چوہدری کی بیوی نے چھڑوالیا، ہم نے اور زیادہ مارنا تھا، شعیب شاہین کا دعویٰ 🔴 (13) عمران خان نے میرے اور شعیب شاہین کے درمیان صلح کرادی ہے، فواد چودھری 🔴 (14) پی ٹی آئی رہنماؤں میں لڑائی؛ عمران خان نے شکایت سن کر اَن سُنی کردی 🔴 (15) رواں سال پانچ لاکھ سولر سسٹم غریبوں میں تقسیم کریں گے: مراد علی شاہ 🔴 (16) جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات: سلمان اکرم راجا و دیگر پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار 🔴 (17) پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کے مابین دوطرفہ میری ٹائم مشق نسیم البحر XV اختتام پذیر 🔴 (18) پاک سعودی مشق نسیم البحر کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا مظاہرہ 🔴 (19) حکومت کا رمضان المبارک میں چینی 130 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ، خصوصی اسٹال لگائے جائیں گے 🔴 (20) نیپرا فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف سے محروم کردیا 🔴 (21) پاکستان آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے کیلئے تیار 🔴 (22) 1.5 ارب ڈالرکے نئے قرض پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا 🔴 (23) بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی 🔴 (24) واسا نے پانی ذخائر میں کمی پر احتیاط برتنے کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی 🔴 (25) حیدرآباد: معروف شاعر آکاش انصاری گھر میں لگی آگ میں جھلس کر جاں بحق 🔴 (26) حیدرآباد: گھر میں آتشزدگی کے باعث معروف سندھی شاعر کی موت کا معاملہ مشکوک ہوگیا 🔴 (27) پاکستان کے وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق 🔴 (28) جنرل ساحر شمشاد کی پاک سعودیہ جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت 🔴 (29) مجھے پارٹی سے نکالے جانے کا ذمہ دار سلمان اکرم راجا ہے، شیر افضل مروت 🔴 (30) چین کبھی کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتا، صدر زرداری 🔴 (31) لعل شہباز قلندر عرس کے لیے لاہور سے آنے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق، متعدد زخمی 🔴 (32) مصطفیٰ قتل کیس: مبینہ طور پر جھگڑے کا سبب بننے والی لڑکی بیرون ملک چلی گئی 🔴 (33) لڑکی کی وجہ سے بیٹے، ملزم میں چپقلش ہوئی، لڑکی نے ہی بیٹے کو مروایا، مقتول نوجوان کی والدہ کا دعویٰ 🔴 (34) بلوچستان سے جو لاش ملی اس کا ہاتھ پیر اور سر موجود نہیں تھے: سربراہ فلاحی ادارہ فیصل ایدھی 🔴 (35) 'تم ہوتےکون ہو روکنے والے، میں امریکی شہری ہوں'، ملزم ارمغان کے والد کی جج کے چیمبر میں گھسنے کی کوشش 🔴 (36) مصطفیٰ عامر قتل کیس، گرفتار ملزم شیراز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 🔴 (37) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 9 بینچز تشکیل 🔴 (38) لاہور: خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرکے اعضا ریلوے لائن پر پھینک کر بھاگنے والا ملزم گرفتار 🔴 (39) متحدہ پاکستان کا ہیوی ٹریفک کے حادثات میں مرنے والوں کے ورثا کو معاوضہ دینے کا مطالبہ 🔴 (40) ہرنائی میں مزدوروں پر کیے گئے حملے کیخلاف دھرنا، دھماکے میں سوات کے 10 مزدور شہید ہو گئے تھے 🔴 (41) سونے کی فی تولہ قیمت 4700 کی بڑی کمی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگئی *چینل لنک*https://whatsapp.com/channel/0029Vb2zIzSAO7RBKSEQnD2K 🔴 (42) کراچی؛ عزیز آباد میں 4 منزلہ گھر میں گیزر دھماکا، خواتین سمیت 4 افراد زخمی 🔴 (43) کراچی: اورنگی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق 🔴 (44) کراچی: سخی حسن میں ٹینکر کے ڈی اے فلیٹس کی دیوار توڑ کر گھس گیا، 3 گاڑیاں تباہ 🔴 (45) کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیا 🔴 (46) سندھ حکومت کا فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ 🔴 (47) سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی 🔴 (48) مودی ٹرمپ ملاقات بھی بے سود، امریکا سے مزید سیکڑوں بھارتی ڈی پورٹ *(رپورٹ: عبد الحامد)* *تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

LaNg_News_OfFiCaL
LaNg_News_OfFiCaL
2/13/2025, 1:50:49 PM
Image
LaNg_News_OfFiCaL
LaNg_News_OfFiCaL
2/13/2025, 2:49:02 AM

*آج کی حقیقی کہانی، رلادینے والی پوسٹ* *ماں… بس ایک بار سن لو! میں مر رہا ہوں!* *یہ ایک حقیقی واقعہ ہے جو نارتھ ناظم آباد کراچی کے علاقے میں پیش آیا ۔ یہ محض ایک کہانی نہیں… بلکہ ایک فریاد ہے، جو سنی جاتی تو شاید آج ایک جواں سالہ بیٹا اپنی ماں کی آغوش میں ہوتا، اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ہنستا کھیلتا۔ لیکن افسوس! اس کی آخری چیخیں، اس کے آخری پیغام… ان تک پہنچے ہی نہیں!* *وہ خوش تھا، وہ زندہ تھا… مگر قسمت کچھ اور چاہتی تھی۔۔۔* *یہ کسی اور کے گھر کی کہانی نہیں… یہ ہمارے آس پاس کی حقیقت ہے۔ وہ لڑکا ایک عام دن کی طرح کالج سے گھر آیا تھا، تھکا ہوا مگر مطمئن۔ ماں اور بہن نے جلدی میں اسے بتایا:* *"ہم کچھ دیر کے لیے مارکیٹ جا رہے ہیں، تب تک تم گھر پر رہنا!"* *اس نے مسکرا کر سر ہلایا، جیسے ہر فرمان بردار بیٹا اپنی ماں کی بات مان کر کرتا ہے۔* *ایک فون کال… جو زندگی بچا سکتی تھی!* *تقریباً آدھے گھنٹے بعد… اچانک اس کے سینے میں ایک عجیب سا درد اٹھا! پہلے ہلکا، پھر شدت اختیار کرتا گیا۔ اس نے ماں اور بہن کو کال کی… ایک بار، دو بار، تین بار… مگر کوئی جواب نہیں!* *وہ فون کی اسکرین پر مسلسل ماں کا نام دیکھتا رہا… ہر گزرتے لمحے کے ساتھ درد ناقابلِ برداشت ہو رہا تھا۔ اس نے پھر کوشش کی… لیکن ہر بار "call rejected" کی آواز سنائی دی۔ شاید ماں نے سوچا ہوگا کہ وہ گھر سے باہر جانے کے لیے ضد کر رہا ہوگا، شاید بہن نے سمجھا ہوگا کہ وہ بس مذاق کر رہا ہے۔ مگر حقیقت یہ تھی… کہ وہ مر رہا تھا!* *آخری سانسیں… آخری التجا!* *درد سے بےحال ہو کر وہ گھر کے دروازے تک آیا، کسی مدد کے لیے، کسی آہٹ کے انتظار میں… لیکن کوئی نہ تھا! وہ گلی میں گر پڑا، تڑپنے لگا، پڑوسیوں نے اسے اس حال میں دیکھا اور فوراً ہسپتال لے جانے کی کوشش کی… مگر تب تک دیر ہو چکی تھی!* *جب ماں اور بہن مارکیٹ سے واپس آئیں تو گلی میں رش لگا ہوا تھا۔ لوگ ایک ایمبولینس کے گرد کھڑے تھے۔ ایمبولینس کا دروازہ کھلا اور اندر ایک کفن میں لپٹا وجود نظر آیا… ان کا بیٹا… ان کا بھائی!* *"یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ ابھی تو وہ بالکل ٹھیک تھا!"* *ماں چیخ چیخ کر رونے لگی، بہن اپنے بال نوچنے لگی، مگر وقت کسی کے آنسو نہیں دیکھتا، پچھتاوے کا بوجھ اتنا ہی ہوتا ہے جتنا وقت گزر جائے۔* *موبائل میں پڑی آخری چیخ… جو سن لی جاتی تو وہ بچ سکتا تھا!* *کچھ دن بعد، ماں نے لرزتے ہاتھوں سے اپنے بیٹے کا موبائل کھولا، اور وہ آواز سنائی دی… جو ہمیشہ کے لیے ان کے دل میں پیوست ہوگئی:* *"امی، مجھے سینے میں بہت درد ہو رہا ہے… پلیز جلدی واپس آؤ، مجھے ہسپتال لے چلو!"* *یہ سن کر ماں شدت غم سے دیوار سے جا لگی، بہن زمین پر گر گئی، چیخیں گونج اٹھیں، مگر اب کچھ نہیں ہو سکتا تھا!* *یہ کہانی مت بھولیں… اسے دوسروں تک پہنچائیں!* *یہ ایک سبق ہے… ایک وارننگ! جب بھی گھر والوں کی کال آئے، آپ چاہے جتنے بھی مصروف ہوں، اسے فوراً اٹھائیں! شاید وہ مذاق نہ کر رہے ہوں، شاید وہ واقعی کسی مصیبت میں ہوں، شاید وہ زندگی اور موت کے درمیان جھول رہے ہوں!* *اس حقیقی واقعے کو آگے پھیلائیں… تاکہ کوئی اور ماں، کوئی اور بہن… ایسی اذیت سے نہ گزرے! ہوسکتا ہے آپ کا ایک فون کال اٹھانا، کسی کی جان بچانے کا ذریعہ بن جائے ۔* *تحریر: عثمان حسن زئی کراچی۔۔۔* *مزید اس طرح کی معلوماتی واصلاحی پوسٹ کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے👇👇👇* https://whatsapp.com/channel/0029Vb2zIzSAO7RBKSEQnD2K

LaNg_News_OfFiCaL
LaNg_News_OfFiCaL
2/14/2025, 5:15:09 PM

*`دوستوں! ری ایکٹ کرکے زندہ دلی کا ثبوت دیجئے، پوسٹ شیئر بھی کیجئے 👏`* 🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 🛑 *14 فروری 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🔴 (1) لندن: برطانیہ میں قرآن پاک کو جلانے کی ناکام کوشش کرنے والے پر حملہ 🔴 (2) راہگیر نے زمین پر گرے بدبخت شخص کے ہاتھ سے قرآن لے لیا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی برسات کردی 🔴 (3) بدبخت نے برطانیہ میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک جلانے کی ناپاک جسارت کی تھی 🔴 (4) حکومت کا ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا کوئی ارادہ نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی 🔴 (5) ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق، 6 زخمی 🔴 (6) پاکستان کا سنگین جرائم میں برطانوی سمز کے استعمال کا معاملہ برطانیہ کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ 🔴 (7) سہ فریقی سیریز فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست 🔴 (8) آرمی چیف اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت حکومتی عہدیداروں کا گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ 🔴 (9) عوام کیلئے اچھی خبر؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان 🔴 (10) قومی اسمبلی: شیر افضل مروت نے ’مجھے کیوں نکالا؟’ کا نعرہ لگادیا، حکومتی ارکان کے قہقہے 🔴 (11) عمران خان کے کان بھرے جاتے ہیں، انہوں نے کہا شکل نہ دکھاؤ تو ملک چھوڑ دوں گا: شیر افضل مروت 🔴 (12) پشاور: گورنر فیصل کنڈی کی خوشگوار ماحول میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات، شیر افضل کیلئے اظہار ہمدردی 🔴 (13) امید ہے ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں گے: وزیراعظم 🔴 (14) سپریم کورٹ میں تعینات 7 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا 🔴 (15) کراچی سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مغوی نوجوان مصطفیٰ کی جلی لاش برآمد 🔴 (16) ایک سال میں پاکستان پر قرضے، واجبات ریکارڈ 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ گئے 🔴 (17) جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیسا: جسٹس منصور علی شاہ 🔴 (18) جسٹس سید منصور علی شاہ کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا 🔴 (19) شہباز شریف اور آصفہ بھٹو نے تحفے میں ملنے والی اپنی اپنی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دی 🔴 (20) دھی رانی پروگرام کے تحت میانوالی میں 28 جوڑوں کی اجتماعی شادی 🔴 (21) منڈی بہاؤالدین: آتش بازی کے سامان میں دھماکہ سے بچہ جاں بحق، 5 زخمی 🔴 (22) سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 200 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 200 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 🔴 (23) امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ہتھیار اور ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شدید تحفظات ہیں، پاکستان 🔴 (24) آئی ایم ایف کا مطالبہ: ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اختیار لے لیا گیا 🔴 (25) سیاسی جماعتوں کو پرامن جلسے منعقد کرانے کی اجازت سے متعلق قرارداد سینیٹ سے منظور 🔴 (26) کراچی: اسٹوڈنٹ ویزوں کے حامل 7 افراد سمیت 86 مسافر آف لوڈ 🔴 (27) سیہون: انڈس ہائی وے پر 2 گاڑیوں کی ٹکر، 5 افراد جاں بحق 🔴 (28) ایم ڈی کیٹ کے پیپر لیک کرنے میں کنٹرولر امتحانات سمیت کئی افراد ملوث نکلے 🔴 (29) 9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید پر فرد جرم عائد 🔴 (30) لاہور میں 18 سالہ لڑکی کی 7 ویں منزل سے کود کر خود کشی 🔴 (31) گوہر رشید اور کبریٰ خان رشتہ ازدواج میں منسلک، خانہ کعبہ سے تصویر شیئر کردی 🔴 (32) عرب ممالک میں رمضان کا آغاز مارچ سے ہوگا، اور پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا، آسٹرونومی سینٹر 🔴 (33) پیکا ایکٹ کے خلاف اسلام آباد میں صحافیوں کی جانب سے احتجاج، نعرے بازی 🔴 (34) کراچی میں ہیوی ٹریفک صرف رات 10 سے صبح 6 بجے تک چلے گا، نوٹیفکیشن جاری 🔴 (35) کراچی میں موسم گرم ہونے لگا، جمعے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ 🔴 (36) چار افراد کا قتل کرکے برطانیہ فرار کی کوشش، پانچ ملزمان سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار 🔴 (37) محمود اچکزئی کا حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان، پی ٹی آئی سے بھی کمیٹیاں چھوڑنے کا مطالبہ 🔴 (38) بارودی مواد کا سراغ لگانے والی جدید مشینیں اے ایس ایف کے حوالے کرنے کا فیصلہ 🔴 (39) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری دے دی چینل لنک https://whatsapp.com/channel/0029Vb2zIzSAO7RBKSEQnD2K 🔴 (40) لاہور ہائیکورٹ میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب 🔴 (41) اسلام آباد: ڈی چوک دھرنے میں زخمی ہوا پی ٹی آئی کارکن دم توڑ گیا 🔴 (42) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات، کرپشن کے خاتمے و دیگر امور پر بات چیت 🔴 (43) آئی ایم ایف وفد کا دورہ مکمل، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے مشکوک مالی ترسیلات اور تحقیقات پر بریفنگ دی 🔴 (44) اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی 🔴 (45) بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرلیے 🔴 (46) سی ای سی اجلاس؛ ڈسکوز کے حصص صدرِ مملکت کے نام منتقل کرنے کی مشروط منظوری 🔴 (47) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر کی قدر 279 روپے 20 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 281 روپے پر بند ہوئی *(رپورٹ: عبد الحامد)* *تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

LaNg_News_OfFiCaL
LaNg_News_OfFiCaL
2/17/2025, 4:34:55 PM

*`دوستوں! پوسٹ پر ری ایکٹ اور شیئر ضرور کیا کیجئے`*👏 🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 🛑 *17 فروری 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🔴 (1) قومی اسمبلی: دیوانی عدالتیں ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج 🔴 (2) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کا احتجاج، قیدی نمبر 804 کے نعرے 🔴 (3) سینیٹ اجلاس: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور 🔴 (4) کُرم میں امدادی قافلے پر پھر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق، حملہ آوروں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ 🔴 (5) لوئر کرم میں اوچت اور ڈاڈ قمر میں 64 گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی، ادویہ سے بھرا کنٹینر لوٹ لیا گیا 🔴 (6) چیئرمین نیپرا اور ممبران نے اپنی تنخواہوں میں خود ہی 20 سے 22 لاکھ روپے کا اضافہ کردیا 🔴 (7) کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں، نوازشریف 🔴 (8) وزیراعظم نے مہنگائی میں مزید کمی کی نوید سنادی 🔴 (9) بتایا جائے شیر افضل مروت کو کیوں نکالا؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ارکان کا مطالبہ 🔴 (10) عدلیہ کو اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر کہنا چاہیے کہ بس اب بہت ہوگیا، عمر ایوب 🔴 (11) حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا اہم موقع گنوا دیا، بیرسٹر گوہر 🔴 (12) جنگ نہیں مذاکرات، ملک سیاست دانوں کے حوالے کرکے انہیں آپس میں بات کرنے دو، مولانا فضل الرحمان 🔴 (13) امید ختم ہوگئی، ایک بار پھر احتجاج کی طرف جارہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر 🔴 (14) کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں ہونے دونگا: شیر افضل 🔴 (15) شیر افضل مروت میری پارٹی کا ہے، فیصل واوڈا نے مروت کو آزاد قبیلے میں شامل کرلیا 🔴 (16) عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی، پی ٹی آئی کا آگ لگانے کا الزام 🔴 (17) متحدہ علماء بورڈ کا کے پی حکومت کی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق 🔴 (18) وزیراعلیٰ پنجاب نے آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کردیا، 3 کروڑ تک بلاسود قرض دیا جائے گا 🔴 (19) اپنے دام میں خود ہی آگئے، وقت نے ایسا پلٹا کھایا، آج میرے پاس اڈیالا میں بند ہے: مریم نواز کی عمران خان پر تنقید 🔴 (20) کہا جارہا ہے بانی پی ٹی آئی بہت پاپولر ہیں مگر آج نوجوان میرے ساتھ ہیں، مریم نواز 🔴 (21) تحریک انصاف کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ 🔴 (22) پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں، فواد چوہدری 🔴 (23) مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیرا علیٰ پرویز خٹک کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو 🔴 (24) کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی تقریب میں شیردل اسکوارڈن شاندار فضائی مظاہرہ کرے گا 🔴 (25) چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے درخواست دینے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے 🔴 (26) چیمپئنز ٹرافی، کرکٹرز کی اندرون ملک آمد و رفت کیلئے پی آئی اے کا زبردست اعلان 🔴 (27) فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 200 روپے ہوگئی 🔴 (28) کراچی: میری ٹائم میوزیم میں ملازمت کرنے والی خاتون اغوا کے بعد قتل، 2 ملزم گرفتار 🔴 (29) کراچی: نجی سوسائٹی میں کسٹم کا چھاپہ، 2 کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ گٹکا برآمد 🔴 (30) ہیوی ٹریفک کے کراچی میں داخلے کے اوقات پر عمل کرائیں، کمشنر کا ڈی آئی جی ٹریفک کو خط 🔴 (31) سیہون: تیز رفتار کوچ بے قابو ہوکر الٹ گئی، 4 مسافر جاں بحق، 19 زخمی 🔴 (32) قومی شاہراہوں پر حادثات (ن) لیگ کی نااہلی ہے، شرجیل انعام میمن 🔴 (33) پیپلزپارٹی کے ترجمانوں کی فوج تنخواہ حلال کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے، ایم کیو ایم 🔴 (34) آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل 🔴 (35) کراچی: گلستان جوہر میں مبینہ ڈاکو پر عوام کا تشدد، پولیس کی ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ 🔴 (36) سندھ اسمبلی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور کرلیا؛ اپوزیشن کا شدید احتجاج 🔴 (37) مصطفیٰ قتل کیس: عدالت نے مقتول کی قبر کشائی کی درخواست منظور کرلی 🔴 (38) مصطفی قتل کیس، ارمغان منشیات کا عادی تھا، ملزم کے والد کا اعترافی بیان 🔴 (39) نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے نے والد کے قتل کا اعتراف کرلیا 🔴 (40) 19 سے 21 فروری، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی: محکمہ موسمیات 🔴 (41) لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار 🔴 (42) کراچی میں سانس کے امراض میں اضافہ، طبی ماہرین کا ماسک کے استعمال کا مشورہ 🔴 (43) عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا وفد پاکستان پہنچ گیا، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریگا Channel Link https://whatsapp.com/channel/0029Vb2zIzSAO7RBKSEQnD2K 🔴 (44) امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی 🔴 (45) وزیراعظم کا عالمی بینک سے 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم 🔴 (46) سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا 🔴 (47) سیلز ٹیکس کی وصولی کا اختیار صوبوں کے پاس ہونا چاہیے، کلیکشن بہتر ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ 🔴 (48) اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی 🔴 (49) اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار سردار طاہر صابر نے مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا 🔴 (50) پنجاب اسمبلی: سی پی اے ساؤتھ ایشیا ریجنل کانفرنس کروانے پر تعریفی قرارداد منظور 🔴 (51) پاکستان میں کاروباری اعتماد بڑھ گیا، ملکی سمت سے متعلق خدشات برقرار ہیں؛ گیلپ سروے 🔴 (52) پاکستان اور سعودیہ کے درمیان حکومتی سطح پر کئی معاہدے زیر غور ہیں، وزیر خزانہ 🔴 (53) حکومت تاجروں اور ہول سیلرز سے واجب الادا ٹیکس وصول کرنے میں بری طرح ناکام 🔴 (54) ایک لاکھ بیویوں کے برابر ہوں، مفتی قوی کے بس کی بات نہیں، راکھی ساونت *(رپورٹ: عبد الحامد)* *تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

LaNg_News_OfFiCaL
LaNg_News_OfFiCaL
2/16/2025, 5:22:43 PM

*`دوستوں! ہماری امیدوں اور توقعات کو مٹی میں نہ ملادینا👏`* 🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 🛑 *16 فروری 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🔴 (1) کراچی میں ہونے والا تین روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر، لاکھوں افراد کی شرکت 🔴 (2) کراچی اجتماع: ہم سب اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزاریں، دنیا کے بجائے آخرت کی تیاری کریں، علمائے کرام 🔴 (3) فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ کبھی ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے: آرمی چیف 🔴 (4) جب تک قوم اور بالخصوص نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، آرمی چیف 🔴 (5) چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، آئی سی سی آفیشلز سمیت نامور کرکٹرز کی شرکت 🔴 (6) آئی سی سی کے عہدیدار قذافی اور نیشنل اسٹیڈیم کی جدید طرز تعمیر پر حیران رہ گئے 🔴 (7) چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے کے اضافی ٹکٹس ڈیڑھ گھنٹے میں فروخت 🔴 (8) بھارت کے سابق کرکٹر روی شاستری کی نیشنل اسٹیڈیم میں تصویر آویزاں 🔴 (9) مولانا فضل الرحمٰن کو سیکیورٹی تھریٹ، جے یو آئی کا اظہار تشویش 🔴 (10) صوبے میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، حکومت سندھ 🔴 (11) اگر سندھ اربوں کے فنڈز سے بھی اپنی سڑکیں نہیں بناسکتا تو پھر آپ کا اللہ ہی حافظ ہے۔ عظمیٰ بخاری 🔴 (12) حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا 🔴 (13) تیل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز، مارجن میں ردوبدل سے شہری پیٹرول اور ڈیزل پر ریلیف سے محروم ہوگئے 🔴 (14) 26 ویں آئینی ترامیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے گرد گھیرا تنگ 🔴 (15) قلات میں مسلح افراد کی لیویز چوکی پر فائرنگ، اہلکار شہید 🔴 (16) طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام، یونیورسٹی آف مالاکنڈ کا پروفیسر گرفتار 🔴 (17) بارشیں کم ہونے سے ملک خشک سالی کا شکار، پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا 🔴 (18) کراچی پولیس مصطفیٰ کی موت کا سبب نہ جان سکی، مقتول کی گھر سے آخری بار نکلنے کی ویڈیو سامنے آگئی 🔴 (19) یوٹیلیٹی اسٹورز یونین کا 17 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان 🔴 (20) اداکار فیروز خان رحیم پردیسی کے مُکے برداشت نہ کرسکے، باکسنگ مقابلے میں 5 منٹ میں ہی ڈھیر 🔴 (21) ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا دورہ پاکستان، باہمی امور پر گفتگو ہوئی : دفتر خارجہ 🔴 (22) نوازشریف کو ہٹانے کیلئے فضا بنائی گئی، ڈان لیکس چھوٹا سا حصہ تھا: عرفان صدیقی 🔴 (23) سندھ حکومت 61 سالوں سے حکمرانی کی آڑ میں کرپشن کر رہی ہے: فاروق ستار 🔴 (24) آرمی چیف اور وزیراعظم کو عمران خان کا کوئی بھی خط نہیں ملا: رانا تنویر حسین 🔴 (25) فاروق ستار کی پریس کانفرنس زہریلی سوچ کا مربہ ہے: ترجمان سندھ حکومت 🔴 (26) مہنگائی کے بعد شرح سود بھی سنگل ڈیجٹ پر لائیں گے: امیر مقام 🔴 (27) خیبرپختونخوا میں کرکٹ گراؤنڈ نہ ہونا افسوسناک ہے: فیصل کریم کنڈی 🔴 (28) سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے: مریم نواز 🔴 (29) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بجٹ مانگ لیا 🔴 (30) کراچی : صدر موبائل مارکیٹ کے تاجر پر پارکنگ مافیا کا بہیمانہ تشدد 🔴 (31) پتوکی؛ مین ہول میں گر کر خاتون اور نوجوان جاں بحق 🔴 (32) کے پی حکومت کے 2 وفد افغانستان جائیں گے، دورے کے ٹی او آرز تیار 🔴 (33) ہنی مون کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، کراچی کا نوبیاہتا جوڑا آزاد کشمیر کے ہوٹل میں دم گھٹنے سے جاں بحق 🔴 (34) شادی کے بعد سیر و تفریح کیلئے وادی نیلم جانے والے جوڑے کی میتیں کراچی پہنچا دی گئیں 🔴 (35) ملتان: کڈنی سینٹر کے قریب مسافر بس، ٹرک اور کار میں ٹکر، 6 افراد جاں بحق 🔴 (36) لیہ کوٹ ادو روڈ پر حادثہ، 3 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق 🔴 (37) پشاور: بڈھ بیر میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 5 دوستوں کو قتل کردیا 🔴 (38) نارووال: احسن اقبال کا پست قد خاتون ٹیچر کو ایوارڈ دینے کا انوکھا انداز، سب کے دل جیت لیے 🔴 (39) کراچی: 4 خواتین کو سعودیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، پنجاب پولیس کی سابق اہلکار ملوث نکلی 🔴 (40) کراچی؛ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے حدت میں اضافہ، درجہ حرارت 34 ڈگری تک بڑھنے کا امکان *چینل لنک*https://whatsapp.com/channel/0029Vb2zIzSAO7RBKSEQnD2K 🔴 (41) مصطفیٰ قتل کیس: واقعے کے دوسرے دن ملزمان اسکردو چلے گئے، مزید تہلکہ خیز انکشافات 🔴 (42) حیدرآباد، معروف سندھی شاعر آکاش انصاری کا قتل لے پالک بیٹے نے کیا، ڈرائیور عاشق سیال کے انکشافات 🔴 (43) نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پیشرفت، بیٹا اور ڈرائیور گرفتار 🔴 (44) سعودیہ اور امارات سمیت 11 ملکوں سے مزید 173 پاکستانی ڈی پورٹ، 24 کراچی میں گرفتار 🔴 (45) راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ، پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کا چالان 🔴 (46) پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی کے باعث گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ 🔴 (47) کراچی ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات، گورنر نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا 🔴 (48) خیبرپختونخوا کے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی مراعات پنجاب کے برابر کرنے کی تیاری 🔴 (49) سندھ حکومت کی چینی کمپنی کو ای وی گاڑیوں کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیش کش 🔴 (50) مردان؛ تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے بھاری اسلحہ قبضے میں لے لیا *(رپورٹ: عبد الحامد)* *تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

LaNg_News_OfFiCaL
LaNg_News_OfFiCaL
2/13/2025, 2:49:32 AM

*ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے* *صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم نے نورخان ایئربیس پر ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا، رجب طیب اردوان کے ہمراہ وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے*

Image
LaNg_News_OfFiCaL
LaNg_News_OfFiCaL
2/13/2025, 2:48:46 AM
Image
Link copied to clipboard!