LaNg_News_OfFiCaL
LaNg_News_OfFiCaL
January 31, 2025 at 01:48 PM
*نیویارک کی ٹکٹ کا بندوبست کیا جائے، امریکی خاتون واپس جانے پر تیار* *اونیجا اینڈریو رابنسن کا بیٹا بھی منظر عام پر آگیا، تہلکہ خیز بیان دے دیا* کراچی میں نوجوان سے شادی کے لیے آنے والی امریکی خاتون اونیجا واپس جانے کو تیار ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ نیویارک کی ٹکٹ کا بندوبست کیا جائے، مجھے پیسوں کی کمی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکا میں بیٹا بھی منظر عام پرآ گیا، بیٹے کا برتھ سرٹیفکیٹ اور سوشل سیکیورٹی کارڈ بھی سامنے آگیا ۔ جریمیا رابنسن نے بتایا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا والدہ پاکستان میں ہیں، والدہ ذہنی مریض ہیں، ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے۔ خاتون کے بیٹے نے کہا کہ میری والدہ ایک شخص اور اس کے اہلخانہ سے ملنے پاکستان گئی تھیں، والدہ نے دو ہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں۔ جریمیا کا کہنا تھا کہ والدہ کو واپسی کیلئے منانے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا، میرے بھائی اور میں نے ان کی واپسی کا ٹکٹ بھی کرایا تھا۔ دوسری جانب اونیجا انڈریو رابنسن کی گرفتاری کا ریکارڈ بھی غیر ملکی ویب سائٹ پر موجود ہے ، جس کے مطابق 2021 میں اونیجا کو ساؤتھ کیرولینا کی چارلسٹن کاونٹی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ریکارڈ کے مطابق اونیجا پر وارننگ کے باوجود کسی اور کی پراپرٹی میں زبردستی گھسنے کا الزام تھا اور ان گرفتاری کے بعد 465 ڈالر کا جرمانہ بھی ہوا تھا۔

Comments