
LaNg_News_OfFiCaL
February 15, 2025 at 05:41 PM
*`دوستوں! آپ سب کیسے ہیں؟ اس پوسٹ کو آگے شیئر ضرور کیجئے 👏`*
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *15 فروری 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🔴 (1) جنگ بندی معاہدہ: جانبازوں نے 3 اسرائیلی رہا کردیے، 369 فلسطینی قیدی غزہ پہنچنا شروع
🔴 (2) خیبرپختونخوا: سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید
🔴 (3) شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف کی نماز جنازہ لاہور میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی
🔴 (4) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اے پی سی، افغانستان سے مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ
🔴 (5) میرے کھلے خطوط وہ حقائق ہیں جن پر اسٹیبلشمنٹ کو غور کرنا چاہیے، عمران خان
🔴 (6) چولستان میں 'گرین پاکستان' منصوبے کا آغاز، وزیراعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف کی شرکت
🔴 (7) پاک فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی: آرمی چیف
🔴 (8) پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا خطاب
🔴 (9) وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت
🔴 (10) لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ
🔴 (11) اڈیالہ جیل کے باہر لڑائی، فواد چوہدری کے تھپڑ مارنے سے شعیب شاہین گر پڑے
🔴 (12) فواد چوہدری کی بیوی نے چھڑوالیا، ہم نے اور زیادہ مارنا تھا، شعیب شاہین کا دعویٰ
🔴 (13) عمران خان نے میرے اور شعیب شاہین کے درمیان صلح کرادی ہے، فواد چودھری
🔴 (14) پی ٹی آئی رہنماؤں میں لڑائی؛ عمران خان نے شکایت سن کر اَن سُنی کردی
🔴 (15) رواں سال پانچ لاکھ سولر سسٹم غریبوں میں تقسیم کریں گے: مراد علی شاہ
🔴 (16) جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات: سلمان اکرم راجا و دیگر پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار
🔴 (17) پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کے مابین دوطرفہ میری ٹائم مشق نسیم البحر XV اختتام پذیر
🔴 (18) پاک سعودی مشق نسیم البحر کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا مظاہرہ
🔴 (19) حکومت کا رمضان المبارک میں چینی 130 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ، خصوصی اسٹال لگائے جائیں گے
🔴 (20) نیپرا فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف سے محروم کردیا
🔴 (21) پاکستان آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے کیلئے تیار
🔴 (22) 1.5 ارب ڈالرکے نئے قرض پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا
🔴 (23) بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی
🔴 (24) واسا نے پانی ذخائر میں کمی پر احتیاط برتنے کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی
🔴 (25) حیدرآباد: معروف شاعر آکاش انصاری گھر میں لگی آگ میں جھلس کر جاں بحق
🔴 (26) حیدرآباد: گھر میں آتشزدگی کے باعث معروف سندھی شاعر کی موت کا معاملہ مشکوک ہوگیا
🔴 (27) پاکستان کے وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق
🔴 (28) جنرل ساحر شمشاد کی پاک سعودیہ جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت
🔴 (29) مجھے پارٹی سے نکالے جانے کا ذمہ دار سلمان اکرم راجا ہے، شیر افضل مروت
🔴 (30) چین کبھی کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتا، صدر زرداری
🔴 (31) لعل شہباز قلندر عرس کے لیے لاہور سے آنے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
🔴 (32) مصطفیٰ قتل کیس: مبینہ طور پر جھگڑے کا سبب بننے والی لڑکی بیرون ملک چلی گئی
🔴 (33) لڑکی کی وجہ سے بیٹے، ملزم میں چپقلش ہوئی، لڑکی نے ہی بیٹے کو مروایا، مقتول نوجوان کی والدہ کا دعویٰ
🔴 (34) بلوچستان سے جو لاش ملی اس کا ہاتھ پیر اور سر موجود نہیں تھے: سربراہ فلاحی ادارہ فیصل ایدھی
🔴 (35) 'تم ہوتےکون ہو روکنے والے، میں امریکی شہری ہوں'، ملزم ارمغان کے والد کی جج کے چیمبر میں گھسنے کی کوشش
🔴 (36) مصطفیٰ عامر قتل کیس، گرفتار ملزم شیراز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
🔴 (37) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 9 بینچز تشکیل
🔴 (38) لاہور: خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرکے اعضا ریلوے لائن پر پھینک کر بھاگنے والا ملزم گرفتار
🔴 (39) متحدہ پاکستان کا ہیوی ٹریفک کے حادثات میں مرنے والوں کے ورثا کو معاوضہ دینے کا مطالبہ
🔴 (40) ہرنائی میں مزدوروں پر کیے گئے حملے کیخلاف دھرنا، دھماکے میں سوات کے 10 مزدور شہید ہو گئے تھے
🔴 (41) سونے کی فی تولہ قیمت 4700 کی بڑی کمی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگئی
*چینل لنک*https://whatsapp.com/channel/0029Vb2zIzSAO7RBKSEQnD2K
🔴 (42) کراچی؛ عزیز آباد میں 4 منزلہ گھر میں گیزر دھماکا، خواتین سمیت 4 افراد زخمی
🔴 (43) کراچی: اورنگی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
🔴 (44) کراچی: سخی حسن میں ٹینکر کے ڈی اے فلیٹس کی دیوار توڑ کر گھس گیا، 3 گاڑیاں تباہ
🔴 (45) کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیا
🔴 (46) سندھ حکومت کا فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ
🔴 (47) سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی
🔴 (48) مودی ٹرمپ ملاقات بھی بے سود، امریکا سے مزید سیکڑوں بھارتی ڈی پورٹ
*(رپورٹ: عبد الحامد)*
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*