
Maulana Allah Dad Attari
February 7, 2025 at 02:37 AM
*ارشاداتِ محدث اعظم پاکستان* رحمۃ اللہ تعالی علیہ
🔹 جن گھروں میں عورتیں نماز نہیں پڑھتیں ان گھروں میں برکت نہیں ہوتی، وہ گھر مثل قبروں کے ہیں۔
🔹 لینے اور دینے میں دائیں ہاتھ کو استعمال کرو۔ یہ عادت ایسی پختہ ہوجائے کہ کل قیامت کو جب نامۂ اعمال پیش ہو تو اسی عادت کے موافق دایاں ہاتھ آگے بڑھ جائے تب تو کام بن جائے گا۔
🔹 جب کبھی تم سے کوئی کسی حدیث کے بارے میں سوال کرے تو یہ مت کہو کہ یہ حدیث کسی کتاب میں نہیں بلکہ یوں کہو کہ یہ حدیث میرے علم میں نہیں ہے یا میں نے نہیں پڑھی۔
🔹 ایک مرتبہ ایک صاحب سے فرمایا:میں اپنوں سے الجھ کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اتنا وقت میں تبلیغِ دین اور بدمذہبوں کی تردید میں صَرف کروں گا۔
🎉
1