Maulana Allah Dad Attari WhatsApp Channel

Maulana Allah Dad Attari

75 subscribers

About Maulana Allah Dad Attari

یہ مولانا اللّٰہ داد عطاری قادری کا آفیشل واٹس ایپ چینل ہے ۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaeNDgQ6xCSY68jpoF3q یہاں پر ان شاءاللہ تعالیٰ بیانات ،تحریرات اور سیدی اعلی حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پڑھی گئی نعتیں شئیر کی جائیں گی

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Maulana Allah Dad Attari
Maulana Allah Dad Attari
5/23/2025, 1:05:22 AM

وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّ ارْزُقْ اَهْلَهٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِؕ-قَالَ وَ مَنْ كَفَرَ فَاُمَتِّعُهٗ قَلِیْلًا ثُمَّ اَضْطَرُّهٗۤ اِلٰى عَذَابِ النَّارِؕ-وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ(126) ترجمۂ کنز العرفان اور یاد کرو جب ابراہیم نے عرض کی: اے میرے رب اس شہر کو امن والا بنا دے اور اس میں رہنے والے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہوں انہیں مختلف پھلوں کا رزق عطا فرما۔ (اللہ نے) فرمایا: اور جو کافر ہوتو میں اسے بھی تھوڑی سی مدت کے لئے نفع اٹھانے دوں گا پھر اسے دوزخ کے عذاب کی طرف مجبور کردوں گا اور وہ پلٹنے کی بہت بری جگہ ہے۔ تفسیر صراط الجنان {وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ: اور جب ابراہیم نے کہا۔}حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے تعمیرِکعبہ کے بعد متعدد دعائیں مانگیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ نیکی کر کے قبولیت کی دعا کرنا سنَّتِ خلیل ہے۔حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اولاد کیلئے امامت مانگی تھی تو فرمایا گیا کہ ظالموں کو نہیں ملے گی اس لیے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بعد میں جب یہ دعا کی تو اس میں مومنین کو خاص فرمایاکہ مومنوں کو رزق دے اور یہی ادب کا تقاضا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے کرم کیا، دعا قبول فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ رزق سب کو دیا جائے گا مومن کو بھی اور کافر کو بھی لیکن کافر کا رزق تھوڑا ہے یعنی صرف دنیوی زندگی میں اسے ملے گا۔ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے خانہ کعبہ کیلئے رزق کی فراوانی کی دعا مانگی تھی، اُس دعا کی قبولیت ہرشخص اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتا ہے کہ دنیا بھر کے پھل اور کھانے یہاں بکثرت ملتے ہیں۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaeNDgQ6xCSY68jpoF3q

Maulana Allah Dad Attari
Maulana Allah Dad Attari
5/18/2025, 1:30:17 AM

« *ریاستوں* کی *سیاستیں* علماء سے بہتر کوئی نہیں جانتا » *قوم پرستی بڑی بری شے ہے* ہم نے جنگ میں دیکھا ہندی قوم پرست مسلمان ہمارے خون کے پیاسے ہوئے *ہم اب دیکھ رہے ہیں* `جو خراسان سے سیاہ جھنڈے لے کر نکلنے اور پھر امام مہدی کے لشکری ہونے کے مدعی ہیں وہ بت پرستوں کی صف میں عین اُس وقت شامل ہوئے جب ہم بت پرستوں سے لڑ رہے تھے` شام کا صدر *جولانی* ہو یا افغان قوم پرست *طالبانی* یہ دین کے خیر خواہ نہیں ہیں اسلام و اہلِ اسلام کی مخالف صف میں شامل ہونا اگر صرف سیاست ہے تو *بھاڑ* میں جائے ایسی سیاست بلکہ ایسی سیاست *بھاڑ* (جہنم) میں لے جائے گی یہ افغان قوم پرست بظاہر مذہب کے نام پر چالیس سال لڑتے رہے اور بقول ان کے فتح یاب ہوئے مگر یہ غیر شرعی افغان کرکٹ ٹیم نہ ختم کر سکے *یہ دیندار ہیں ؟* ان کی قیادت کے اسرائیل کا نام لے کر یہودی ظالموں کا نام لے کر ایک دھمکی نہ لگا سکی *یہ دیندار ہیں ؟* یہ چائنہ کے ظلم پر نہ صرف خاموش بلکہ ان کے ساتھ افغانستان کو ترقی دلا رہے ہیں *یہ دیندار ہیں؟* `یار بھاڑ میں جائے ایسی ترقی و امن و حکمت و سیاست جس میں حق کی حمایت نہ کی جائے جس میں ظالم کو ظالم نہ کہا جائے` *ہر بیغیرتی ` بزدلی ` قوم پرستی کو حکمت اور سیاست سے تعبیر کرنا اور یہ کہنا وہ جنگ میں رہے ہیں ان کو زیادہ پتا ہے پرلے درجے کی خباثت ہے* `یہ قوم پرست ہم سے زیادہ اسلام جانتے ہیں ؟` ہم سے زیادہ سیاستِ دینیہ جانتے ہیں ؟ ہم سے زیادہ مزاجِ اسلام جانتے ہیں ؟ کمال ہوگیا ہے بھئی! *علماء چودہ سو سالوں کی دینی سیاست اور چودہ سو سالوں میں بیسیوں اسلامی ریاستوں کی سیاستوں کو جانتے ہیں* علمِ سیاست کا ماہر کون ہوا ؟ `عالم یا قوم پرست ؟` خبردار کوئی یہ نہ کہے کہ وہ اب جنگ سے نکلے ہیں آپ کو کیا پتا وغیرہ وغیرہ کیونکہ میں بیسیوں اسلامی ریاستوں کی سیاستیں گنوا سکتا ہوں جن کے بارے نہ تم نے سنا نہ انہوں نے سنا ہوگا ہمارا کام غلط کو غلط کہنا ہے *تاریخ کی ورق گردانی کر کے اسلامی ریاستوں کے زوال کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ اسلامی ریاستوں کو ان کے فرائض بتانا ہے* عالم بادشاہ نہیں ہوتا مگر بادشاہ گر ہوتا ہے مگر تب جب اس کے علم سے فائدہ اٹھایا جائے `بقائے اسلام کی جنگ علماء ہی لڑیں گے قوم پرست نہیں` مذہبی حلیہ ہونا کافی نہیں اسلام اندر اترنا ضروری ہے *وہاں غزہ کے مظلوم لوگ فنا ہوگئے اور یہ مذہبی و غیر مذہبی مسلمان گندی سیاست میں دھنسے جا رہے ہیں* ✍️ #سیدمہتاب_عالم

👍 1
Maulana Allah Dad Attari
Maulana Allah Dad Attari
5/24/2025, 12:43:48 AM

•┈┅❀*حدیثِ مبارکہ اور آج کی تاریخ*❀┅┈• https://whatsapp.com/channel/0029VaeNDgQ6xCSY68jpoF3q

Post image
Image
Maulana Allah Dad Attari
Maulana Allah Dad Attari
5/23/2025, 1:09:07 AM

•┈┅❀*حدیثِ مبارکہ اور آج کی تاریخ*❀┅┈• https://whatsapp.com/channel/0029VaeNDgQ6xCSY68jpoF3q

Post image
👍 1
Image
Maulana Allah Dad Attari
Maulana Allah Dad Attari
5/24/2025, 12:59:13 AM

وَ اِذْ یَرْفَعُ اِبْرٰهٖمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَ اِسْمٰعِیْلُؕ -رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّاؕ-اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(127) ترجمۂ کنز العرفان اور جب ابراہیم اور اسماعیل اس گھر کی بنیادیں بلند کررہے تھے(یہ دعا کرتے ہوئے) اے ہمارے رب! ہم سے قبول فرما ،بیشک تو ہی سننے والا جاننے والا ہے۔ تفسیر صراط الجنان {وَ اِذْ یَرْفَعُ: اور جب بلند کررہے تھے۔} پہلی مرتبہ خانہ کعبہ کی بنیاد حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے رکھی اور طوفانِ نوح کے بعد پھر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اسی بنیاد پر تعمیر فرمایا۔ یہ تعمیر خاص آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دستِ مبارک سے ہوئی، اس کے لیے پتھر اٹھا کر لانے کی خدمت و سعادت حضرت اسمٰعیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو میسر ہوئی، دونوں حضرات نے اس وقت یہ دعا کی کہ یارب !عَزَّوَجَلَّ،ہماری یہ طاعت و خدمت قبول فرما۔علامہ قَسْطَلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے بخاری کی شرح میں تحریر فرمایا ہے کہ خانہ کعبہ کی تعمیردس مرتبہ کی گئی۔(ارشاد الساری، کتاب الحج، باب فضل مکۃ وبنیانھا۔۔۔ الخ، ۴ / ۱۰۳، تحت الحدیث: ۱۵۸۲) اسے نقل کرنے کے بعد علامہ سلیمان جمل رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ۱۰۳۹ ہجری کے بعد بھی بعض بادشاہوں نے تعمیرِکعبہ کی جیساکہ اسے بعض تاریخ دانوں نے نقل کیا ہے ۔(جمل، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۱۲۷، ۱ / ۱۶۰) مسجد تعمیر کرنا اعلیٰ عبادت ہے: اس آیت سے معلوم ہوا کہ مسجدوں کی تعمیر نہایت اعلیٰ عبادت اور انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سنت ہے۔ صحیح بخاری میں ہے کہ حضور پرنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ نے مسجد ِ نبوی شریف کی تعمیر میں بذاتِ خود حصہ لیا تھا۔(بخاری، کتاب مناقب الانصار، باب ہجرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم واصحابہ الی المدینۃ، ۲ / ۵۹۵، الحدیث: ۳۹۰۶) مسجد تعمیر کرنے کے فضائل سورۂ توبہ آیت نمبر18کی تفسیر میں ملاحظہ فرمائیں۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaeNDgQ6xCSY68jpoF3q

👍 1
Maulana Allah Dad Attari
Maulana Allah Dad Attari
5/23/2025, 1:12:31 AM

چیٹ جی پی ٹی سی شرعی مسئلہ لینا کیسا ؟؟؟

Post image
👍 1
Image
Maulana Allah Dad Attari
Maulana Allah Dad Attari
6/4/2025, 12:18:17 PM

قرضہ لینے سے بچنا چاہیے۔۔۔ قرضہ لینے کی عادت پڑ جاتی ہے۔۔۔ اور انسان اگر لاپرواہی کرے تو وہ بار قرض تلے دبتا چلا جاتا ہے اور جب ہوش آتا ہے تو پانی سر سے اوپر جاچکا ہوتا ہے۔ اس لیے کیسی ہی پریشانی ہو کوشش کریں کسی سے قرض نہ لینا پڑے، لے لیں تو ہر وقت اس کی ادائیگی کی فکر میں رہیں۔۔۔ محمد سلیم قادری رضوی

❤️ 1
Maulana Allah Dad Attari
Maulana Allah Dad Attari
5/24/2025, 1:03:03 AM

حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے ہر ایک خوشبو خواہ مشک ہو یا عنبر سونگھی ہے۔ لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشبوئے اطہر سے زیادہ کوئی نہ تھی۔ [مدارج النبوت، ج1، ص46، ضیاء القرآن اردو بازار لاہور]

❤️ 👍 2
Maulana Allah Dad Attari
Maulana Allah Dad Attari
5/24/2025, 1:02:11 AM

سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: عام لوگ ہرگز ہرگز کتابوں سے احکام نکالنے پر قادر نہیں،ہزار جگہ غلطی کریں گے اور کچھ کا کچھ سمجھیں گے،اس لئے یہ سلسلہ مقرر ہے کہ عوام آج کل کے اہل علم و دین کا دامن تھامیں۔ (فتاویٰ رضویہ 462/21) https://whatsapp.com/channel/0029VaeNDgQ6xCSY68jpoF3q

Maulana Allah Dad Attari
Maulana Allah Dad Attari
5/18/2025, 1:27:06 AM

*بھوکے اور پیٹ بھرے کے فلسفے میں فرق ہوتا ہے* بھوکا تعمیری فکر اور مثبت سوچ, معاشرے کی خوشحالی والی باتیں کرتا ہے *پیٹ بھرا تخریبی فلسفہ تحقیری انداز اور معاشرے پر طنز کرتا ہے* *اس میں اصل نکتہ بھوک ہے* کہ بھوک مثبت افکار پیدا کرتی ہے جبکہ پیٹ بھرنا منفی نظریات پیدا کرتا ہے یہی وجہ ہے علماء مثبت سوچ رکھتے ہیں اور *لبرلز نا معلوم گوشت حلق تک ٹھونس کر شراب چڑھا کر منفی باتیں کرتے ہیں!* ✍️ سید مہتاب عالم

Link copied to clipboard!