Maulana Allah Dad Attari
February 9, 2025 at 02:30 AM
#اسلامی_طرزِ_تربیت 19
::: *مُحسِن چھ طرح کے ہوتے ہیں* :::
١. `شخص يحسن إليك لأنه يحب الإحسان، وهذا نبيل.`
وہ شخص جو آپ سے بھلا کرے اس لیئے کرے کیونکہ وہ بھلائی کرنا پسند کرتا ہے
یہ سردار ہے انسان ہے
٢. `شخص يحسن إليك لأن الله أحسن إليه، وهذا شاكر.`
وہ شخص تو آپ سے بھلائی اس وجہ سے کرے کہ الله رب العالمین نے اس پر احسان کیا ہے
یہ شکر گزار بندہ ہے
٣. `شخص يحسن إليك لأنك أحسنت إليه، وهذا منصِف.`
وہ شخص جو آپ سے بھلا اس وجہ سے کرے کہ آپ نے اس سے بھلا کیا تھا
یہ انصاف کرنے والا انسان ہے
٤. `شخص يحسن إليك ليتقي شرك، وهذا ضعيف.`
وہ شخص جو آپ سے بھلائی اس وجہ سے کرے تاکہ آپ کے شر سے بچ سکے
یہ کمزور انسان ہے
٥. `شخص يحسن إليك ليتباهى بإحسانه، وهذا منافق.`
وہ شخص جو آپ پر احسان اس وجہ سے کرے تاکہ اس پر فخر کر سکے
یہ منافق انسان ہے
٦. `شخص يحسن إليك ليَمُنّ عليك وهذا لئيم.`
وہ شخص جو آپ پر احسان اس وجہ سے کرے کہ احسان جتلا سکے
یہ کمینہ انسان ہے
*طبعیت بدلیں" عادت درست کریں کہیں آپ کا شمار منافقین و کمینہ خصلت انسانوں میں نہ ہونے لگے*
✍️ #سیدمہتاب_عالم