
Maulana Allah Dad Attari
February 24, 2025 at 02:02 AM
«محبت کا علاج»
#ذاتی_مطالعہ 177
*حماد الروایہ* سے پوچھا گیا
محبت کیا ہے ؟
کہا
`الحب شجرة أصلها الفكر `وعروقها الذكر ` وأغصانها السهر`
محبت ایک درخت ہے
اس کی جڑ محبوب کو سوچتے رہنا
اس کا تنا محبوب کا ذکر کرنا
اور اس کی ٹہنیاں راتوں کو جاگنا ہے
{کنز الکتاب و منتخب الآداب للبونسی المتوفیٰ 601 ہجری}
*بڑے پتے کی بات ہے*
اور محبت کا علاج ہے
`°جب کسی سے مانوسیت ہونے لگے تو اس کو سوچنا چھوڑ دیں°`
•اس کا ذکر زبان پر ہرگز نہ لائیں کہ زبان سے نکلا لگی پھر واپس نہیں لوٹتا•
```اور کسی بھی بہانے رات کو دیر تک بیدار نہ رہیں```
*سوشل میڈیا پر ایسی صورتِ پیش آئے تو بلاک کریں ` ایسے شخص کے گروپ لیفٹ کریں` چینل ان فالو کریں*
الغرض ہر جگہ سے کھرچ کھرچ کر اپنے دل و دماغ` فکر و خیال نیز موبائل سے باہر کریں
اور سکون پائیں
الله رب العالمین نے یہ زندگی آپ کو دی ہے
`کسی دوسرے شخص کے لیئے اس زندگی کو کباڑ نہ بنائیں`
✍️ #سیدمہتاب_عالم
❤️
1