A - K SOCIAL SCIENCE
A - K SOCIAL SCIENCE
February 26, 2025 at 05:09 PM
https://www.facebook.com/share/v/19yEG8m7c7/ یہ ویڈیو ہر شخص کو ضرور سننی چاہیے کیونکہ اس میں بیان کیے گئے نکات انتہائی اہم ہیں۔ میں اکثر سیاست میں ان کی اہمیت پر روشنی ڈالتا رہتا ہوں کہ سیاست درحقیقت رفاہی کام کا نام نہیں، بلکہ حکومت اور عوام کے درمیان ایک رابطے اور تعلق کا نام ہے۔ عوامی نمائندے کی بنیادی ذمہ داری یہی ہوتی ہے کہ وہ عوام کے مسائل حکومت تک پہنچائے اور ان کے حل کے لیے حکومت کو مجبور کرے، تاکہ عوام کو ان کے حقوق مل سکیں۔ مگر بدقسمتی سے مسلم سیاست دانوں، سیاسی جماعتوں اور خود مسلم قوم کا مزاج اس کے بالکل برعکس ہے۔ مسلمان اپنے سیاست دانوں سے محض چند رفاہی کاموں کی توقع رکھتے ہیں، اور یہ سیاست دان بھی رفاہی کاموں کے نام پر سلائی مشینیں، راشن کٹس اور چند فری ٹیسٹ تقسیم کر کے اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ ہونے کا اعلان کرتے رہتے ہیں۔ نتیجتاً، اصل مسائل پسِ پردہ چلے جاتے ہیں اور ان پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔ جمہوری نظامِ سیاست میں کئی ایسے عوامل ہیں جن کو سمجھے بغیر کوئی بھی قوم سیاسی ترقی حاصل نہیں کر سکتی۔ مثال کے طور پر، اپوزیشن (حزبِ اختلاف) کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ جہاں اپوزیشن کمزور ہوگی، وہاں عوام کے لیے اپنے مسائل حل کرانا ایک دشوار امر بن جاتا ہے۔ اس کی زندہ مثال خصوصا حیدرآباد کی سیاست اور عموما تمام ملک کے مسلمانوں کا سیاسی مزاج ہے حیدراباد کی عوام نے سیاست کو صحیح معنوں میں سمجھا ہی نہیں ان کی آواز کو اٹھانے کے لیے نہ اپوزیشن ہے نہ وہ اپنے مسائل جمہوری انداز میں کھلے عام رکھ سکتے ہیں نتیجتاً،آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، کئی ایسے علاقے ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں مسلم آبادی موجود ہے، مسلم نمائندے بھی ہیں، مسلم سیاسی جماعت بھی سرگرم ہیں، مگر عوام کے بنیادی مسائل ایک انتخاب سے دوسرے انتخاب تک جوں کے توں رہتے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ اس ناقص طرز سیاست کو پورے ملک کے مسلمانوں کے لیے ایک مثالی طرزِ سیاست کے طور پر پیش کیا جا رہا ہےجب کہ اس طرز سیاست سے جمہوری نظام میں حقوق کی حفاظت ہر گز نہیں کی جاسکتی جمہوریت میں جمہوری اصول کو سامنے رکھے بغیر کی جانے والی سیاست اجتماعی نقصان سبب ہوتی ہے یاللعجب! *MUFTI ABDUL KHADER (LLB)* *26/2/2025*

Comments