"مـنبر الـحكمـة°| ﴿Minbar Al-Hikmah﴾“
February 23, 2025 at 05:03 AM
زندگی میں کبھی کبھار ہم فتح مکہ کے بجائے دارالارقم کی منزل پر ہوتے ہیں جہاں ہمیں اپنی عبادات و قرب خداوندی کو اہل دنیا سے چھپا کر رکھنا ہوتا ہے ایمان کی حفاظت کی خاطر یہی واحد طریقہ ہوتا ہے اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہوتا ہم اکتا گئے ہیں یا بیزار ہوگںٔے ہیں ہم اپنے اطوار بھول گںٔے ہیں یا ہمارے حوصلے پست پڑگںٔے ہیں ہمیں جوش کے بجائے ہوش سے کام لینا ہوتا ہے ہم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسے غم گسار کے انتظار میں ہوتے ہیں جو جرات و شجاعت کا اعلی نمونہ ہو جو دین کے رستے میں ہمارا معاون ہو جب حوصلے پست ہونے لگیں وہ ڈھارس بن جاںٔے جیسے ہی ایسا بہادر دوست ہماری زندگی میں شامل ہوتا ہے جو لمحہ لمحہ ہمارے ساتھ ہو تو ہم دین کی خدمت کیلئے خود کو کلی طور پر وقف کردیتے ہیں ۔
✔️
1