
"مـنبر الـحكمـة°| ﴿Minbar Al-Hikmah﴾“
February 23, 2025 at 03:13 PM
افسوس یہ نہیں کہ یہ دل دنیاوی غموں سے خالی ہے افسوس تو یہ ہے کہ یہ فکر آخرت و نایاب درد دل سے بھی خالی ہے یہ خاموش دل تڑپتا کیوں نہیں ہے یہ رحمن کے اسم پر دھڑکتا کیوں نہیں ہے اس دل میں نایاب محبتیں کیوں نہیں اس کے کل میں عشق حقیقی کیوں نہیں سمایا یہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہر شے و رشتے سے بڑھ کر محبت کیوں نہیں کرتا یہ نفسانی خواہشات میں کیوں گھرا ہوا ہے کیوں کیوں کیوں ؟ اس وہن زدہ و گناہوں سے تاریک و سیاہ دل کا رحمن ہی سے سوال ہے وہ اسے اپنی محبت سے لبریز دل سے بدل دے بڑے کہتے ہینااا جس کا اللہ اس کا سب اگر مجھے اللہ مل جاںٔے تو وہ مجھے اپنا محبوب بنا لے گا مجھے اس کے علاؤہ اور کیا چاہیے کچھ بھی تو نہیں ۔
مجھے ہونا ہے کامل اس قدر تیری محبت میں
یہ دل بھی بے ساختہ پکار اٹھے اللہ اللہ اللہ
*اللہم انی اسئلک حبک…✨💦*
❤️
🫀
✔️
7