"مـنبر الـحكمـة°| ﴿Minbar Al-Hikmah﴾“
February 23, 2025 at 04:41 PM
*سیدنا ابو الدرداء ؓ کا فرمان :*
```"مسلمانوں نے اللہ کا حکم ماننا چھوڑ دیا ہے۔۔۔"```
جبیر بن نفیر فرماتے ہیں کہ """جب قبرص کے مدائن فتح ہوگئے، وہاں کے لوگ بکھر گئے اور ایک دوسرے کے گلے لگ کر رونے لگے تو میں نے دیکھا کہ ابو الدرداء (رضی اللہ عنہ) اکیلے بیٹھے رو رہے تھے، میں نے پوچھا اے ابو الدرداء! ایسے (خوشی کے) دن آپ کے رونے کا کیا مقصد ہے جب اللہ نے اسلام اور اہلِ اسلام کو فتح دے دی ہے؟
اس پر آپ نے فرمایا: اے جبیر! تم پر افسوس ہے، اللہ کے ہاں یہ مسلمان کیسی مخلوق ہے 'جس نے اللہ کا حکم ماننا چھوڑ دیا ہے' جب کہ یہ لوگ غالب ہونے والے ہیں، حکومت ان کا کام ہے لیکن انھوں نے اللہ کے حکم پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے اور تم دیکھ رہے ہو یہ کیا کچھ کر رہے ہیں۔"""
[الزهد لأحمد بن حنبل (٧٦٣) ، سنن سعيد بن منصور -الفرائض إلى الجهاد- (٢٦٦٠) وإسناده صحيح]
تو شامت ہے ہماری! ہمارا حال تو کتنا بد تر ہے، حالانکہ یہ وہ دور تھا جب اسلام کو غلبہ حاصل تھا!!
😢
1