ازدواجی مسائل حقوقِ زوجین ، اصلاح و تربیتِ اولاد
ازدواجی مسائل حقوقِ زوجین ، اصلاح و تربیتِ اولاد
February 22, 2025 at 05:16 PM
🎍﷽ 🎍 ┯━══◑━═━┉─◑━═━━══┯ *●• گھریلو جھگڑوں سے نجات •●* *◐ پارٹ-31 ◐* ╥────────────────────❥ *⊙⇨_بچوں کی نشو و نما میں بڑوں کا کردار :-* *★_ اب نو جوان بچوں سے یہ پوچھا جائے کہ آپ کو کس نے پال پوس کر بڑا کیا ؟ جواب ملے گا: ماں باپ نے ۔ بھئی ماں باپ کے ساتھ بڑے بہن بھائیوں کا بھی تو حصہ ہے، انہوں نے بھی تو ماں باپ کا ساتھ دیا۔ چھوٹے ہوتے ہیں تو بڑی بہن، ماں کی طرح اس کا خیال رکھتی ہے۔ جو قریبی رشتہ دار ہوتے ہیں، وہ مورل سپورٹ دیتے ہیں۔ خالہ، پھوپھو، اور اس قسم کے جو بھی رشتے ہوتے ہیں، ان کی مورل سپورٹ ہوتی ہے۔ بچے خود بخود تو پل کر جوان نہیں ہو جاتے، ان کے بڑے اور جوان ہونے میں قریب کے لوگوں کا حصہ ہوتا ہے۔* *★_ تو جب چھوٹے تھے اور ہر کام میں دوسروں کے محتاج تھے، تب آخر کسی نے تو تمہارا خیال رکھا۔ تمہاری ماں راتوں کو جاگتی تھی۔ اس نے بچپن میں ولادت کے بعد جاگ کر کئی راتیں گزاریں، کہ سال دو سال تک بچے عام طور پر راتوں کو جاگتے ہیں، روتے ہیں، ماں تھکی ہوئی بھی ہو تو اس کو بچے کی خاطر جاگنا پڑتا ہے ۔ اور جو چھوٹے بچے ہوتے ہیں ، ان کی تو ہم نے عجیب عادت دیکھی ، اللہ کے فضل سے پورا دن وہ سوتے ہیں اور جب رات ماں باپ کے سونے کا وقت ہوتا ہے، اس وقت وہ جاگتے ہیں۔* *★_ تو ماں باپ نے بھی آخر جاگ کے زندگی کی راتیں گزاری۔ پہلے بچے کو کھلایا، بعد میں ماں نے کھایا۔ پہلے بچے کو پلایا، بعد میں ماں نے پیا۔ پہلے بچے کو سلایا اور بعد میں ماں جا کر سوئی۔ کتنی اس کی قربانی تھی ! تو آخر اس قربانی کا کوئی ریٹرن ! چاہیے تھا ۔ کیا اتنا بھی اس ماں کا حق نہیں کہ وہ تو جوان بچے کو کوئی بات سمجھائے تو یہ اس کی بات کو تسلی سے سن لے ؟ آج کل کے نوجوان تو بس ماں کو اللہ میاں کی گائے ہونا سمجھتے ہیں ، لحاظ ہی نہیں کرتے،* *®_ حضرت مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ_,* https://whatsapp.com/channel/0029Vavx5ov4IBhFlYJMyS0b/586
😢 1

Comments