
اللہ کی رحمت سے ایک نیکی
March 1, 2025 at 01:15 AM
الحمدللہ، سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے، اور پہلا روزہ یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ کو ہوگا۔
رمضان المبارک کی آمد پر تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ بابرکت مہینہ ہم سب کے لیے رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ذریعہ بنے۔
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کی آمد پر یہ دعا سکھاتے تھے:
"اَللّٰهُمَّ سَلِّمْنِي لِرَمَضَانَ وَسَلِّمْ رَمَضَانَ لِي وَسَلِّمْهُ لِي مُتَقَبَّلًا"
ترجمہ: "اے اللہ! مجھے رمضان کے لیے سلامت رکھ، اور رمضان کو میرے لیے سلامت رکھ، اور اسے میرے حق میں مقبول بنا۔"
اللہ تعالیٰ ہمیں اس ماہِ مقدس میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے اور اس کی برکتوں سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
❤️
1