
اللہ کی رحمت سے ایک نیکی
265 subscribers
About اللہ کی رحمت سے ایک نیکی
اس چینل کا مقصد آپ تک قرآن و احادیث کا ترجمہ اور اسلامک معلومات پہنچاناہے🌷🌼🌺
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*اپنے فیوچر پلان میں سب سے* *پہلے آخرت کی تیاری کو رکھیں* *کیونکہ آخرت سے بڑا اور* *آخرت سے آخری* *کوئی فیوچر نہیں ہے*

اگر آپ سے کہا جائے کہ دو لوگ ایک مچھر کے لئے لڑ رہے ہیں تو یقینًا ان کی عقل پہ آپ کو ہنسی آئے گی پھر ذرا سوچئے کہ آج سارے لوگ جنت کو چھوڑ کر اس دنیا کے لیے لڑ رہے ہیں جس کی قیمت اور حقیقت اللّٰہ کے نزدیک ایک مچھر کے پر کے برابر بھی نہیں ہـے😒

*ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺲ ﻟﯿﮯ ﻧﺎﺯﻝ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ؟؟؟* ❓ﺩﻟﮩﻦ ﮐﯽ ﺭﺧﺼﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﺮ ﭘﺮ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟ ❓ﺟﻨّﺎﺕ ﺍﺗﺎﺭﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟ ❓ﺗﻌﻮﯾﺰ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟ ❓ﺗﺒﺮﮎ ﯾﺎ ﺑﺮﮐﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟ ❓ﻣﯿّﺖ ﮐﮯ ﺍﯾﺼﺎﻝ ﺛﻮﺍﺏ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟ ❓ﺑﻨﺎ ﺳﻤﺠﮭﮯ ﻃﻮﻃﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟؟ ❓نئی دکان، مکان کے افتتاح کے لیے ؟ ❓ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺎ ﻣﻘﺼﺪ ﯾﮧ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻏﻮﺭ ﻭ ﻓﮑﺮ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ؟ ❓ﺍﺱ ﮐﯽ ﮨﺪﺍﯾﺎﺕ ﮐﻮ ﺟﺎﻥ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﻮ ﺍﺳﮑﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ؟ ❗ﻗﺮﺁﻥ ﮐﮯ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﮧ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﺱ ﮐﺘﺎﺏ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﺎ ﺫﻣﮧ ﺧﻮﺩ ﺍﻟﻠﻪ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ ﻟﯿﺎ ﮨﮯ ﻟﮩٰﺬﺍ ﮨﻢ ﯾﮩﻮﺩ ﻭ ﻧﺼﺎﺭﯼٰ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﺳﮑﮯ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﮐﻮ ﺗﻮ ﻧﮧ ﺑﺪﻝ ﺳﮑﮯ ﻣﮕﺮ ﺍﺳﮑﮯ ﺣﻘﯿﻘﯽ ﻣﻘﺼﺪ ﮐﻮ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺑﺪﻝ ﮈﺍﻻ ﮨﮯ۔ ❗ﺍﻟﻠﻪ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﺟﺎﮨﻞ ﻋﺮﺏ ﺩﯾﮩﺎﺗﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺭﯼ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ ﮐﻮ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮐﺮﮐﮯ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻭَﻟَﻘَﺪْ ﯾَﺴَّﺮْﻧَﺎ ﺍﻟْﻘُﺮْﺍٰﻥَ ﻟِﻠﺬِّﮐْﺮِ ﻓَﮭَﻞْ ﻣِﻦْ ﻣُّﺪَّﮐِﺮٍ _(ﺍﻟﻘﻤﺮ 40:544)_ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﻮ ﻧﺼﯿﺤﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺁﺳﺎﻥ ﺫﺭﯾﻌﮧ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﭘﺲ ﮨﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﺼﯿﺤﺖ ﻗﺒﻮﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ؟ ❗ﻟﯿﮑﻦ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﺱ ﺁﯾﺖ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﯾﮧ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺘﺎﺏ ﮐﻮ ﺻﺮﻑ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮐﮯ ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﮐﯿﻠﯿﮯ ﺁﺳﺎﻥ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔ ❗ﮨﻢ ﺳﺐ رسول ﷺ ﮐﯽ ﺷﻔﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﻣﺘﻤﻨﯽ ﮨﯿﮟ مگر ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻗﺮﺍﻥ ﺣﮑﯿﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﮦ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻠﻪ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﺑﺘﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺩﻥ رسول ﷺ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻥ ﺍﻣﺘﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﻧﺎﺭﺍﺿﮕﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﮐﮫ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺟﻨﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻗﺮﺍﻥ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻏﻮﺭ ﮐﺮﻧﺎ ﺗﺮﮎ ﮐﺮ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ ؟ ﻭَﻗَﺎﻝَ ﺍﻟﺮَّﺳُﻮﻝُ ﻳَﺎ ﺭَﺏِّ ﺇِﻥَّ ﻗَﻮْﻣِﻲ ﺍﺗَّﺨَﺬُﻭﺍ ﻫَﺬَﺍ ﺍﻟْﻘُﺮْﺁﻥَ ﻣَﻬْﺠُﻮﺭًﺍ (۳۰۰ﺳﻮﺭﮦ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ) ﺍﻭﺭ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﮩﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﮧ ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺮﻭﺭﺩﮔﺎﺭ ﺑﮯ ﺷﮏ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻣﺖ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺷﻤﺎﺭ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﮨﻮ ﺟﻦ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺷﮑﻮﮦ ﺭﺣﻤﺖﺍﻟﻠﻌﺎﻟﻤﯿﻦ، ﺭﺏﺍﻟﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﺳﮯ ﮐﺮﯾﮟ ؟ ❗ﮐﯿﺎ ﮐﮩﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺍﻧﺠﯿﻨﯿﺮ ﺑﻦ ﮔﺌﮯ، ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺑﻦ ﮔﺌﮯ، ﺑﺰﻧﺲ ﻣﯿﻦ ﺑﻦ ﮔﺌﮯ ﻣﮕﺮ ﻗﺮﺍﻥ ﺣﮑﯿﻢ ﮐﻮ ﻧﮧ ﺳﻤﺠﮫ ﺳﮑﮯ ؟ ❗ﮐﯿﺎ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﻧﮯ ﻣﺎﺳﭩﺮﺯ ﺍﻭﺭ ﭘﯽ ﺍﯾﭻ ﮈﯼ ﮐﯽ ﮈﮔﺮﯼ ﺗﻮ ﻟﮯ ﻟﯽ، ﺍﭘﻨﯽ ﺟﺎﺋﺪﺍﺩﯾﮟ ﺗﻮ ﮐﮭﮍﯼ ﮐﺮﻟﯿﮟ، ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﻮ ﺗﻮ ﺍﻭﻧﭽﺎ ﭘﮍﮬﺎ ﺩﯾﺎ ﻣﮕﺮ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮐﻼﻡ ﭘﺮ ﻏﻮﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﮨﻤﯿﮟ ﻭﻗﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻼ ؟ ❗ﮐﯿﺎ ﺩﻟﯿﻞ ﮨﻮﮔﯽ ﺁﭖ ﮐﯽ ﮐﮧ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﺭﺩﻭ ﺗﻮ ﺳﯿﮑﮭﯽ، ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﺗﻮ ﺳﯿﮑﮭﯽ، ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻧﯿﮟ ﺗﻮ ﺳﯿﮑﮭﯿﮟ، سائنس تو سیکھی، ﻣﮕﺮ ﻗﺮﺍﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮭﻨﺎ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﻧﮧ ﺳﻤﺠﮭﺎ ؟ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺭﺏ ﺳﺐ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﺍﻣﺘﺤﺎﻥ ﮐﮯ ﺍﺻﻮﻝ ﭘﺮ ﺑﻨﺎﺋﯽ ﮨﮯ ﮨﻢ ﻻﮈﻟﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺣﺴﺎﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﺑﮭﯽ ﻭﻗﺖ ﮨﮯ !!! ﺳﺎﻧﺴﯿﮟ ﭼﻞ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ ﺟﺎﮒ ﺟﺎﻮ ﺑﮩﺎﻧﮯ ﺗﺮﺍﺷﻨﺎ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﻭ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﺘﺎﺏ ﭘﺮ ﻏﻮﺭ ﻭ ﻓﮑﺮ کرو اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے

✍عقلمند کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے پاس دو آیئنے رکھے: * *💖پہلے آئینے میں وہ اپنی برائیاں دیکھے اور اصلاح کرے*. * *💖دوسرے آئینے میں وہ لوگوں کی اچھائیاں دیکھے اور انہیں اپنانے کی کوشش کرے*

ماچس کی تیلی میں سر تو ہوتا ہے پر دماغ نہیں ہوتا اس لیے ذرا سی رگڑ سے بھڑک تو اٹھتی ہے پر انجام، اپنی ہی آگ میں جل کر خاک ہو جاتی ہے، حاسد کا بھی کچھ ایسا ہی حال ہوتا ہے۔۔۔

*کسی پر کیے گئے احسان کی قیمت کبھی نہیں وصول کرنی چاہیے* *اس سے نیکی بھی ضائع ہو جاتی ہے اور انسان کا وقار بھی مٹی میں مل جاتا ہے*

7 سخت ذہنی جال جو آپ کی کامیابی کو روک سکتے ہیں! کبھی محسوس کیا کہ آپ اپنی پوری صلاحیتوں کے مطابق آگے نہیں بڑھ پا رہے؟ یہ 7 ذہنی جال آپ کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ بن سکتے ہیں: 1. منفی سوچ (Negative Thinking) ہر موقع میں مسئلہ دیکھنا کامیابی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ خود پر یقین رکھیں! 2. حد سے زیادہ سوچنا (Overthinking) زیادہ سوچنے سے فیصلے مشکل ہو جاتے ہیں، اور آپ کبھی عمل نہیں کر پاتے۔ بس قدم بڑھائیں! 3. دوسروں سے موازنہ (Comparison Trap) ہر کسی کا سفر الگ ہوتا ہے۔ اپنی ترقی پر توجہ دیں، نہ کہ دوسروں کی کامیابی پر! 4. ناکامی کا خوف (Fear of Failure) ناکامی سیکھنے کا ایک حصہ ہے، نہ کہ اختتام! غلطیوں سے سیکھیں اور آگے بڑھیں۔ 5. پرفیکشنزم (Perfectionism) کامل ہونے کی خواہش اکثر ہمیں شروعات ہی نہیں کرنے دیتی۔ بہتری پر فوکس کریں، نہ کہ "پرفیکٹ" ہونے پر! 6. ہر کسی کو خوش کرنے کی کوشش (People-Pleasing) ہر کسی کو خوش کرنا ممکن نہیں! اپنی خوشی اور مقاصد کو بھی ترجیح دیں۔ 7. آرام دہ زون میں پھنسے رہنا (Comfort Zone Trap) ترقی ہمیشہ چیلنج قبول کرنے سے آتی ہے! اگر آپ خطرہ نہیں لیں گے تو کچھ نیا نہیں سیکھیں گے۔ ذہنی جالوں سے بچیں، خود کو آگے بڑھنے کا موقع دیں، اور اپنی حقیقی صلاحیتوں کو پہچانیں!

بہت سے حقوق عدالت سے نہیں ملتے ...!! والدین کہاں رپورٹ درج کروائیں گے کہ اولاد قدر نہیں کرتی، بہن کس سے کہے گی کہ بھائی اپنے گھر نہیں بلاتا، شوہر کس سے شکایت کرے گا کہ بیوی حقوق خوشی سے ادا نہیں کرتی، بیوی کہاں درخواست دے گی کہ شوہر عزت نہیں دیتا یہ حقوق خوف خدا سے ادا ہوتے ہیں اللہ کے سامنے جواب دہی کے احساس سے۔