𝐀𝐋𝐈•𝐊𝐀𝐒𝐇𝐌𝐈𝐑𝐈✓🍁
𝐀𝐋𝐈•𝐊𝐀𝐒𝐇𝐌𝐈𝐑𝐈✓🍁
February 19, 2025 at 05:16 AM
ضلعی انتظامیہ ہوشیار باش نکیال میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ۔۔۔ غیر ریاستی افراد کی اندھا دھند آمد سے پر امن علاقہ کی فضاء خراب ہو رہی ہے۔۔۔۔ اطلاعات کے مطابق چوہدری محمد بشارت ولد محمد عزیز ساکن انرروٹھ چمروڑا بغلاں والے کی گاڑی رات کو نامعلوم افراد نے چوری کر کے استعمال کی۔۔چونکہ چور شاہد اناڑی تھے ، گاڑی اندروٹھ تھروچی کے مقام پرروڈ کے سینٹر میں کھڑی کر کے چلے گئے ۔۔۔گاڑی کی مختلف اشیاء ٹوٹی پھوٹی ہیں۔۔فرنٹ ٹائر اور دیگر حصوں میں نقصان ہوا اور گاڑی کے اندر لگی ٹیپ بھی غائب ہے۔۔۔۔ گزشتہ روز بائی پاس روڈ پر مسجد سے ایک شہری کے اڑھائی لاکھ روپے پاکستان سے آئے چور نے چرا لئے۔۔اب لوگ چوری اور وارداتوں کی غرض ان علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔۔۔۔ضلعی انتظامیہ نے پھیری پر دفعہ 144 لگا رہ ہے لیکن پھیری والے گھر گھر مٹر گشت کرتے ہیں اور گھروں سے قیمتی اشیاء چرا کر رفو چکر ہو جاتے ہیں۔بات اب چوری سے آگے بڑھ کرقتل و غارت کی جانب بڑھ رہی ہے ضلعی انتظامیہ علاقہ کے ماحول کو خراب ہونے سے بچائے اور ٹھوس اقدامات کرے۔۔۔ *ALI•KASHMIRI✓*🍁🕊️
🥹 🫥 2

Comments