AL-MAKTAB
AL-MAKTAB
February 15, 2025 at 03:26 AM
یہ افریقی بزرگ مسلمان ہیں۔ بکریوں کے لیےویلوں والاجنگلا بنوایا ہے۔ اسی میں بکریاں لے کر جاتے ہیں اور شام کو واپس لاتے ہیں۔ لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ضرور ابھرتا اور وہ خود ہی اس کا جواب سوچ لیتے۔ "شاید بکریوں کے بھاگنے سے بچاؤ کے لیے یا یہ کہ بکریاں کہیں سڑک پر آتی جاتی گاڑیوں سےٹکرا نہ جائیں ، کوئی حادثہ نہ ہوجاۓ ، وغیرہ" ایک روز کسی نوجوان نےبزرگ سے پوچھ لیا، بابا جی یہ جنگلا کس لیے ہے؟ کہا: "بیٹا، میں ڈرتا ہوں کہیں میری بکریاں کسی کے کھیت سے کچھ چَر نہ لیں، قیامت کے روز بکریوں کا مالک ہونے کی حیثیت سے اللہ کے ہاں جواب تو مجھے ہی دینا پڑے گا ، تب وہاں کیا عذر پیش کروں گا" عربی جریدے "الحدث" سے اردو ترجمہ
❤️ 👍 ❤‍🩹 🥹 🥺 20

Comments