
Al-Maktab Foundation
February 20, 2025 at 02:32 PM
باتیں اپنوں کی۔۔۔۔
اپنے حد تک ہی رکھتے ہیں نا؟
پھر کیوں شوہر کی باتیں
سسرال کی باتیں
آس پڑوس کی باتیں
یہاں کی باتیں
وہاں کی باتیں
ادھر سے ادھر کرنے کی عادت پڑ چکی ہے؟
باتوں کی فری ڈیلوری مہیا کرنے کا یہ شیطانی چرخہ کئی گھر لے ڈوبا ہے، کئی دلوں کو بدگمان کر چکا ہے، کئی اپنوں کو دشمن بنا چکا ہے اور کئی اعمال نامے سیاہی سے بھر چکا ہے۔
نیک روح!
مطمئن قلب!
اور پرسکون ذہن!
کبھی بھی اس شیطانی چرخے کو چلانے میں اپنی توانائی برباد نہیں کرتا۔۔۔۔۔
اپنی روح، قلب و ذہن کو سیاہ ہونے سے بچائیں اور اس ابلیسی کیفیت سے باہر آئیں۔
اللہ کریم ہمارے دلوں کو دوسروں کے راز سنبھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
✍🏻 *طريق الهداية🪄*
•
AL-MAKTAB Official
https://whatsapp.com/channel/0029VaFUt2M9sBIA4vdi2q3K
❤️
👍
🤲
💫
21