THINK STORE:AAFAQ AHMED JALWAL
THINK STORE:AAFAQ AHMED JALWAL
March 1, 2025 at 05:06 PM
*کوئی مبارکباد اس سے زیادہ قیمتی، خوبصورت اور عزیز نہیں جو رسول اللہ ﷺ نے دی۔ میں آپ سب کی خدمت میں وہی مبارکباد پیش کرتا ہوں:* حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "تمہارے پاس رمضان آ گیا، جو کہ ایک بابرکت مہینہ ہے۔ اللہ عزوجل نے تم پر اس کے روزے فرض کیے ہیں۔ اس مہینے میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، اور سرکش شیطانوں کو جکڑ دیا جاتا ہے۔ اس مہینے میں اللہ کے لیے ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، جو اس کے خیر سے محروم رہا، وہ حقیقت میں محروم رہا۔" (مسند احمد، سنن نسائی، صحیح ابن خزیمہ) اے اللہ! اس رمضان کو ہمارے لیے امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرما۔ ہمیں نماز، روزے اور قرآن کی تلاوت میں مدد عطاء فرما۔
❤️ 1

Comments