
THINK STORE:AAFAQ AHMED JALWAL
95 subscribers
About THINK STORE:AAFAQ AHMED JALWAL
THINK STORE Dream business - Deliberate Idea - collaborate - Drive Market
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ قرآن کو اونچی آواز سے پڑھنے والا ایسے ہے جیسے کوئی دکھا کر صدقہ کرے ۔ اور دھیمی آواز سے قرآن پڑھنے والا ایسے ہے جیسے کوئی مخفی طور پر صدقہ دے ۔‘‘ ابو داؤد 1333

*عید کے لیے سب عورتیں عید گاہ جاہیں.* رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جوان لڑکیاں ، پردہ والیاں اور حائضہ عورتیں بھی باہر نکلیں اور مواقع خیر میں اور مسلمانوں کی دعاؤں میں شریک ہوں اور حائضہ عورت جائے نماز سے دور رہے. بخاری 324

*ناحق کرنا-ٹھگی لگانا* پا لئی کوٹھی مار کے ٹھگی اتے لکھیا "ھذا من فضل ربی " ننگا پنڈا کج نہیں ہوندا کھو کے کھادا رج نہیں ہوندا ٹھگی لا کے مکے جائیے پینڈا ای ہوندا اے حج نہیں ہوندا

*سوچ مثبت اور سیدھی رکھیں کیونکہ* منفی سوچ غلط نمبر کی عینک کی طرح ہوتی ہے...!! ہر منظر دُھندلا...!! ہر راستہ ٹیڑھا...!! اور ہر چہرہ بِگڑا ہُوا ہی نظر آتا ہے.

*کوئی مبارکباد اس سے زیادہ قیمتی، خوبصورت اور عزیز نہیں جو رسول اللہ ﷺ نے دی۔ میں آپ سب کی خدمت میں وہی مبارکباد پیش کرتا ہوں:* حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "تمہارے پاس رمضان آ گیا، جو کہ ایک بابرکت مہینہ ہے۔ اللہ عزوجل نے تم پر اس کے روزے فرض کیے ہیں۔ اس مہینے میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، اور سرکش شیطانوں کو جکڑ دیا جاتا ہے۔ اس مہینے میں اللہ کے لیے ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، جو اس کے خیر سے محروم رہا، وہ حقیقت میں محروم رہا۔" (مسند احمد، سنن نسائی، صحیح ابن خزیمہ) اے اللہ! اس رمضان کو ہمارے لیے امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرما۔ ہمیں نماز، روزے اور قرآن کی تلاوت میں مدد عطاء فرما۔

*غیبت اور بہتان بازی کیا ہے.* رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا : اے اللہ کے رسول ! غیبت کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا :’’ تمہارا اپنے بھائی کا ایسے انداز میں ذکر کرنا جسے وہ ناپسند کرتا ہو ۔‘‘ کہا گیا : جو بات میں کہہ رہا ہوں اگر وہ میرے بھائی میں ( فی الواقع ) ہو ؟ ( تو بھی وہ غیبت ہو گی ؟ ) آپ نے فرمایا :’’ اگر اس میں وہ بات موجود ہو اور تم کہو ‘ تب ہی تو غیبت ہے ۔ اگر تم کوئی ایسی بات کہو جو اس میں نہ ہو ‘ تو تم نے اس پر بہتان لگایا. ابوداؤد 4874

*نامحرم پر نظر ڈالنا* رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ( نامحرم عورت پر ) پہلی نظر کے بعد دوسری نظر نہ ڈالو کیونکہ پہلی نظر جائز ہے اور دوسری ناجائز ہے. سنن الدارمی 2751

*بیمار پرسی اور تعزیت کے آداب* رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جب تم کسی مریض یا میت کے پاس جاؤ تو اچھی بات کہو ، کیونکہ تم جو بات کرتے ہو تو فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں. مشکوٰة المصابیح #1617