Personologist (Personality Psychologist) ماہر نفسیات کی باتیں
Personologist (Personality Psychologist) ماہر نفسیات کی باتیں
February 2, 2025 at 10:24 AM
اسلام علیکم ہم انیشئل ٹیسٹ کی تیاری کے لیے PDF نوٹس کیوں نہیں بناتے؟ لوگ ہم سے بار بار مانگتے ہیں، لیکن ہم فراہم نہیں کرتے۔ اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ ہم نے پہلے ہی ہر چیز آن لائن شیئر کی ہوئی ہے۔ اگر ہم کسی کو مخصوص نوٹس دے دیں تو وہ کیا کرے گا؟ زیادہ تر لوگ انہی نوٹس کو آگے فروخت کر دیں گے۔ جیسے ہی آرمڈ فورسز کی ویکنسیز آتی ہیں، لوگ فوراً تیاری شروع کر دیتے ہیں، اور پھر آپ دیکھیں گے کہ کوئی 3000 روپے کے نوٹس بیچ رہا ہوگا، کوئی 2500 کے، اور کوئی 500 کے۔ ہم آپ کو صرف یہ بتانا چاہتے ہیں کہ انیشئل ٹیسٹ کی تیاری کے لیے آپ کو کسی بھی پیڈ نوٹسpaid Notes خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ سادہ طریقے سے: اپنا سلیبس ریویو کریں پرانے پیپرز دیکھیں آن لائن ٹیسٹ دیں ان شاء اللہ، آپ کی تیاری آسانی سے ہو جائے گی۔ جو پیڈ نوٹس بیچے جاتے ہیں، وہ عام طور پر وہی مواد ہوتا ہے جو پہلے سے آن لائن دستیاب ہے۔ پیڈ نوٹس خریدنے سے گریز کریں! اگر آپ اپنی قابلیت کی بنیاد پر انیشئل ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکتے، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو مزید محنت کی ضرورت ہے۔ کسی جعلی مواد پر بھروسہ کرنے کے بجائے اپنی صلاحیت پر کام کریں۔
👍 ❤️ 28

Comments