ملفوظات حکیم الامت رحمہ اللہ
ملفوظات حکیم الامت رحمہ اللہ
February 5, 2025 at 01:30 PM
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ* *حقیقی لذت طاعت میں ہے* ارشاد فرمایا کہ گناہ میں جو لذت ہے اس کی مثال کھجلی جیسی ہے کہ خود اس میں کوئی لذت نہیں محض مرض کی وجہ سے لذت معلوم ہوتی ہے، پھر فوراً ہی سوزش پیدا ہوتی ہے، سو یہ دراصل مرض ہے۔ جیسے سانپ کے کٹے ہوئے کو کڑوا بھی میٹھا معلوم ہونے لگتا ہے سو کسی عاقل کو ایسی لذت علاج سے نافع نہیں ہوتی البتہ حقیقی لذت طاعت میں ہے۔ چونکہ ان لوگوں نے ابھی اعمالِ آخرت اور پرہیز گاری اور طاعت کی لذت چکھی نہیں اس لیے گناہ اور نفسانی لذات ان کو مرغوب معلوم ہوتے ہیں۔ آخرت اور پرہیزگاری کی لذت حضرت ابراہیم بن ادہم رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھئے کہ کس طرح اس کے پیچھے سلطنت کی لذت ترک کردی۔ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ نے اس لذت کے پیچھے لباسِ شاہانہ ترک کر کے غریبانہ کپڑوں پر کفایت کی۔ (۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۴۵)

Comments