
ملفوظات حکیم الامت رحمہ اللہ
February 8, 2025 at 03:30 PM
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*
*مال کی حفاظت کرو*
ارشاد فرمایا کہ حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ وہ زمانہ گیا کہ درہم و دینار رکھنا تقویٰ و توکل کے خلاف تھا۔ اب تو کسی کے پاس کچھ مال ہو تو اس کو حفاظت سے رکھنا چاہیے۔ کم ہمت انسان جب مفلس ہوجاتا ہے تو اول اس کا دین برباد ہوجاتا ہے۔
(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۷۰)