ملفوظات حکیم الامت رحمہ اللہ
ملفوظات حکیم الامت رحمہ اللہ
February 9, 2025 at 04:11 PM
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ* *عورت کے احسانات* ارشاد فرمایا کہ میں کہتا ہوں کہ اگر بیوی کچھ بھی گھر کا کام نہ کرے صرف انتظام اور دیکھ بھال ہی کرے تو یہی اتنا بڑا کام ہے جس کی دنیا میں بڑی بڑی تنخواہیں ہیں اور منتظم (انتظام کرنے والے) کی بڑی عزت و قدر کی جاتی ہے۔ دیکھئے وائسرائے ظاہر میں کچھ کام نہیں کرتا کیونکہ اس کے تحت اتنا بڑا عملہ کام کرنے والا ہوتا ہے کہ اس کو خود کسی کام میں ہاتھ لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی مگر اس کی جو اتنی بڑی تنخواہ اور عزت ہے محض ذمہ داری اور انتظام کی وجہ سے۔ پس بیویوں کا یہی کام اتنا بڑا ہے جس کا عوض نان و نفقہ نہیں ہوسکتا مگر ہم تو شریف زادیوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ خود بھی اپنے ہاتھ سے گھر کا بہت کام کرتی ہیں، خصوصاً بچوں کی بڑی محنت سے پرورش کرتی ہیں، یہ وہ کام ہے کہ تنخواہ دار ماما کبھی بیوی کی برابری نہیں کر سکتی۔ (صفحہ ۷۴، اسلامی شادی )

Comments