
ملفوظات حکیم الامت رحمہ اللہ
February 11, 2025 at 04:40 PM
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*
*اولاد کو نیک بنانا*
ارشاد فرمایا کہ اولاد نیک ہونے کے لیے اول درجہ تو یہ ہے کہ والدین خود نیک بنیں۔ دوسرا درجہ یہ ہے کہ بچہ پیدا ہونے کے بعد اس کے سامنے کوئی بیجا حرکت نہ کریں، اگرچہ وہ بالکل ناسمجھ بچہ ہو کیونکہ حکماء نے کہا ہے کہ بچہ کے دماغ کی مثال پریس جیسی ہے کہ جو چیز اس کے سامنے آتی ہے وہ دماغ میں منقش ہوجاتی ہے۔ پھر جب اس کو ہوش آتا ہے تو وہی نقوش اس کے سامنے آجاتے ہیں اور وہ ایسے ہی کام کرنے لگتا ہے جیسے اس کے دماغ میں پہلے ہی سے منقش تھے۔ غرض یہ مت سمجھو کہ یہ تو ناسمجھ بچہ ہے، یہ کیا سمجھے گا۔ یاد رکھو جو افعال تم اس کے سامنے کروگے، ان سے اس کے اخلاق پر ضرور اثر پڑے گا۔ تیسرا درجہ یہ ہے کہ جب بچہ بڑا ہوجائے تو اس کو علم دین سکھاؤ اور خلاف شریعت کاموں سے بچاؤ اور نیک لوگوں کی صحبت میں رکھو، برے لوگوں کی صحبت سے بچاؤ۔
(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۷۶)
❤️
2