ملفوظات حکیم الامت رحمہ اللہ
ملفوظات حکیم الامت رحمہ اللہ
February 13, 2025 at 05:15 PM
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ* *عورتوں کی دو منفرد صفات* ارشاد فرمایا کہ عورتیں قابلِ تعریف و ترحم ہیں۔ ان میں دو صفات تو ایسی ہیں کہ مردوں سے بھی کہیں بڑھی ہوئی ہیں، خدمت گاری اور عفت۔ عفت تو اس درجہ ہے کہ مرد چاہے افعال سے پاک ہوں لیکن وسوسوں سے کوئی بھی شاید خالی ہو اور شریف عورتوں میں سے اگر ایک سو عورتوں کو لیا جائے تو شاید سو کی سو ایسی نکلیں گی کہ وسوسہ تک بھی ان کو عمر بھر نہ آیا ہو۔ اس کو حق تعالیٰ فرماتے ہیں *المحصنات الغافلات*۔ (۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۸۴)

Comments