
ملفوظات حکیم الامت رحمہ اللہ
February 19, 2025 at 02:29 AM
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*
*اللہ تعالیٰ تمہارے ایک پیسہ کا بھی نقصان نہیں چاہتے*
ارشاد فرمایا کہ حق تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جب کسی کو قرض دیا کرو تو لکھ لیا کرو اور اس پر دو آدمیوں کو گواہ کرلیا کرو۔ اس سے معلوم ہوا کہ حق تعالیٰ کو ہمارے ساتھ انتہائی شفقت و مہربانی ہے کہ ہمارے پیسہ کا نقصان بھی گوارا نہیں کرتے تو جان کا نقصان کب گوارا ہوگا۔ پھر وہ جنت سے محروم کر کے دوزخ میں کب ڈالنا چاہیں گے جب تک کہ تم خود (گناہ کرکے) نہ گھسو، چنانچہ ارشاد باری ہے:
*ما يفعل الله بعذابكم ان شكرتم وأمنتم*(سورة النساء)
(ترجمہ: اگر تم شکر گزار بنو اور (صحیح معنی میں) ایمان لے آؤ تو اللہ تمہیں عذاب دے کر آخر کیا کرے گا ؟)
(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۹۹)