
ملفوظات حکیم الامت رحمہ اللہ
February 21, 2025 at 04:41 PM
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*
*نیک کام میں دُھن سے لگے رہو*
ارشاد فرمایا کہ نیک کام کرتے رہو، جیسے بھی ہو لشٹم پشٹم کئے جاؤ۔ کبھی یہ بھی ہوتا ہے کہ اول اول انتظام سے نہیں ہوتا، جی نہیں لگتا تو اس کی پرواہ مت کرو، جیسے ہو کرو، جس دن توفیق ہو کرو۔ یہ خیال نہ کرو کہ کل تو کیا نہیں، آج کرنے سے کیا فائدہ ہوگا، جیسے بھی بنے کئے جاؤ۔ دُھن ہونی چاہیے، اگرچہ عمل میں کوتاہی ہوجائے ہونے دو، ممکن نہیں کہ راہ پر نہ آؤ۔
(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۱۱۷)