
ملفوظات حکیم الامت رحمہ اللہ
February 22, 2025 at 04:21 PM
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*
*اپنے آپ کو ضرر سے بچانا جائز ہے*
ایک مسئلہ پوچھا گیا کہ اگر باوجود جاننے کے کوئی شہادت نہ دے محض اس خیال سے کہ کچہری میں وکلاء وغیرہ تنگ کرتے ہیں، جائز ہے یا نہیں؟ ارشاد فرمایا کہ اپنے آپ کو ضرر سے بچانا جائز ہے۔ عرض کیا گیا کہ چاہے دوسرے کا بھلا ہوتا ہو؟ فرمایا کہ ہمارا جو برا ہوتا ہے۔ دوسرے کے نفع کے لیے اپنے آپ کو مضرت میں ڈالنے کا آدمی مکلف نہیں۔
(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۱۱۴)